اسپورٹس

India won against New Zealand: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، کوہلی بنے مردِمیدان

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی جیت کاسلسلہ جاری ہے ۔آج پھر ایک اور جیت کے ساتھ انڈیا ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت ہوئی ہے ۔وراٹ کوہلی کی زبردست بلے بازی اور محمد شامی کی طوفانی گیندبازی کے بدولت آج ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔افسوسناک پہلو یہ رہا ہے وراٹ کوہلی سنچری لگانے کے قریب پہنچ کرآوٹ ہوگئے اور رویندر جڈیجہ کو فاتحانہ شارٹ لگانا پڑا۔یہ مقابلہ ٹیم انڈیا نے چار وکٹ سے جیت لیا ہے اور اس میں وراٹ کوہلی کا سب سے زبردست رول رہا ہے جنہوں نے 95 رنز بناکر ٹیم انڈیا کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھااور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا ۔ ٹیم شرما نے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو وقفے وقفے سے جھٹکا دیا اور بہت بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روک دیا ۔ ٹیم انڈیا کے گیندبازوں کی شاندار گیندبازی نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 273 رنوں پر آل آوٹ کردیا اور اس میں محمد شامی نے انتہائی خطرناک بالنگ کی اور پانچ اہم وکٹ کو پویلین بھیج دیا ۔کلدیپ یادو دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ سراج،بمراہ اور جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈاریل مشیل نے 130رنوں کی شاندار اننگ کھیلی ،رچن رویندرا بھی 75 رنوں کی اچھی پاری کھیل کر نیوزی لینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے 273رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی رہی ۔ کپتان شرما نے 46رنوں کے ساتھ شروعات مضبوط کردی۔ان کے بعد شبھمن گل26،ائیر23،کے ایل راہل 27 بناکر وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے ۔لیکن دوسری جانب وراٹ کوہلی اکیلئے جمے ہوئے تھے اور انہوں نے ایک طرف سے اکیلے مورچہ سنبھالے رکھا۔ درمیان میں جب گل،ایئر،یادو جلدی جلدی آوٹ ہوئے تو ٹیم انڈیا کے ہاتھ سے میچ نکلتا نظرآرہا تھا لیکن پھر کوہلی نے اپنی شاندار اننگ کے سہارے ٹیم انڈیا کو جیت کے قریب پہنچا دیا اور 39رنوں کی ناباد پاری کھیلنے والے رویندرجڈیجہ نے وراٹ کی محنت پر چوکا لگا کر جیت کا مہر لگادیا اور اس طرح ٹیم انڈیا نے لگاتار پانچواں مقابلہ جیت لیا ہے۔ آج کے ہیرو بلے بازی میں کوہلی اور گیندبازی میں محمد شامی ثابت ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago