قومی

Jurassic-Era Fossil Unearthed in Rajasthan’s Jaisalmer: راجستھان کے جیسلمیر میں 20 کروڑ سال پرانے جراسک عہد کے جانور کی باقیات ہوئیں دریافت، جانیے کیوں نہایت اہم ہے یہ دریافت

راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے میگھا گاؤں سے 201.4 ملین (تقریباً 20 کروڑ) سال پرانے مگرمچھ نما جانور فائٹوسار (Phytosaur) کا فوسل دریافت ہوا ہے، جسے ماہرین نے بھارت کی جیولوجیکل تاریخ کی ایک بڑی دریافت قرار دیا ہے۔ جے نارائن ویاس یونیورسٹی، جودھپور کے ارتھ سسٹم سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر وی ایس پریہار نے اسے ایک بڑی پیلیونٹولوجیکل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک ایسا مگرمچھ ہے جو ڈایناسورز کے ساتھ رہتا تھا اور دریاؤں یا سمندری کناروں کے قریب جنگلات میں پایا جاتا تھا۔‘‘

ایسا فوسل دریافت کرنے والا بھارت دنیا کا دوسرا ملک

انھوں نے مزید بتایا کہ ’’انگلینڈ کے بعد بھارت دوسرا ملک ہے جہاں جُراسک عہد سے متعلق ایسی دریافت ہوئی ہے۔ اگر یہ وہی مخلوق ہے، تو ہم اس کی درست عمر 201.4 ملین سال بتا سکتے ہیں۔‘‘ یہ دریافت جمعرات کو ہوئی، جب میگھا گاؤں سے فوسل شدہ فقاری (vertebrate) باقیات کی اطلاع ملی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں ان باقیات میں ریڑھ کی ہڈی، پنکھ کی ہڈیاں اور قدموں کے نشانات شامل پائے گئے۔ سینئر ہائیڈروجیو لوجسٹ نارائن داس نے اس دریافت کو نہ صرف جیسلمیر بلکہ پورے بھارت کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

جیسلمیر بن سکتا ہے ’’جیو ٹورزم‘‘ کا مرکز

انھوں نے کہا کہ ’’ایسی مخلوق کا فوسل ملنا نہایت اہم ہے، یہ صرف سائنسی کامیابی نہیں بلکہ بھارت کی قدیم حیاتیاتی تاریخ کو سمجھنے میں بھی مددگار ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں پہلے بھی ڈایناسور کے قدموں اور ہڈیوں کے فوسلز مل چکے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ جیسلمیر پیلیونٹولوجی اور جیولوجی کے لیے ایک قیمتی مقام بن چکا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دریافت صرف تعلیمی تحقیق تک محدود نہیں رہے گی بلکہ جیو ٹورازم کو بھی فروغ دے گی۔ جیسلمیر، جو روایتی طور پر قلعوں اور صحرا کے لیے مشہور ہے، اب ممکنہ طور پر ’’فوسل سیاحت‘‘ کا نیا مرکز بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فائٹوسار ایک نایاب اور معدوم نسل کا نیم آبی جانور تھا جو جدید مگرمچھوں سے پہلے، لیٹ ٹرائیاسک سے اوائل جُراسک دور تک زمین پر پایا جاتا تھا۔ اس کے لمبے جبڑے اور دریائی زندگی کے شواہد آج کی تحقیق میں نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

36 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago