قومی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسرنوید اقبال کو ملی بڑی کامیابی، برطانیہ کے اکیڈمی ویزیٹنگ فیلوشپ 2025 سے سرفراز

نئی دہلی: پروفیسر نوید اقبال، شعبہ نفسیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کو برطانیہ کے موقر اکیڈمی ویزیٹنگ فیلوشپ دوہزار پچیس سے سرفراز کیے گئے۔ برطانیہ کی باتھ یونیورسٹی ان کی میزبان ہوگی جہاں پروفیسر سارہ ہالی گن کے ساتھ ’سپورٹ اویل ایبل ٹو ریفیوجی چلڈرن اینڈ دیئر فیملیز ان انڈیا اینڈ دی یوکے‘ کے تحقیقی موضوع پرایک ساتھ کام کریں گے۔اس پروجیکٹ میں دونوں ملکوں میں پناہ گزیں آبادی کی صحت کو متاثر کرنے والی نفسیاتی،سماجی اورادارہ جاتی جہات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے امدادی نظام کے تقابلی فریم ورک کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ فیلوشپ پروفیسراقبال کے بین الاقوامی اعزازات واکرمات کی شان دار فہرست میں اضافہ ہے۔ اس سے قبل وہ مختلف موقرفیلوشپ سے نوازے جاچکے ہیں، جن میں جاپان سوسائٹی فار دی پروموشن آف سائنس(جے ایس پی ایس) کی جانب سے2024 میں انویٹیشنل فیلوشپ فاررسرچ ان جاپان، انڈونیشا کی ایئر لنگا یونیورسٹی کا ویزیٹنگ فیلو۔دوہزار چوبیس اور برطانیہ کی لیشئر یونیورسٹی کی گلوبل چیلنج رسرچ فنڈ (جی سی آر ایف) فیلو شپ دوہزار انیس شامل ہیں۔  یہ انعامات و اعزازت بین الاقوامی علمی اشتراکات اور انتہائی معیاری تحقیق کے تئیں ان کی متواتر کوششوں کے غماز ہیں۔

ان فیلوشپ کے علاوہ پروفیسر اقبال نے دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں بطور ویزیٹنگ پروفیسر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں ان یونیورسٹیوں میں روس کی ایس ٹی پیٹس برگ یونیورسٹی دوہزار پچیس،جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی 2024، پولینڈ کے وارسا میں واقع کارڈینل اسٹیفن ویزینسکی یونیورسٹی دوہزار تیئس اور کناڈا کی واٹرلو یونیورسٹی دوہزار اٹھارہ شامل ہیں۔ نیزپروفیسر اقبال کو کئی بین الاقوامی رسرچ گرانٹس بھی مل چکی ہیں جو ان کی فاضلانہ خدمات کی اہمیت کو نشان زد کرتی ہیں۔ان میں فرانس کی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف ہاؤس آف ہیومن سائنسز کے ڈائریکٹر زآف ایسو سی ایٹیڈ اسٹڈیز(ڈی ای اے) پروگرام دوہزار اکیس، برطانیہ کی لیسیٹر یونیورسٹی کاجی سی آر ایف رسرچ گرانٹ دوہزار انیس،ہند جرمنی (یوجی سی۔ڈی اے اے ڈی،پی پی پی دوہزار اٹھارہ۔انیس)رسرچ پروجیکٹ اور ہند کناڈا شاستری رسرچ گرانٹ (ایس آر جی۔دوہزار سترہ۔اٹھارہ) شامل ہیں۔

مزید برآں پروفیسرنوید اقبال بین الاقوامی پروفیشنل گروپ کے معزز رکن بھی ہیں جس نے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک 2022  کے موضوع پریونیسکوچیئرقائم کرنے کے سلسلے میں اہم رول اداکیا تھا۔ ان کی تین کتابیں (ترتیب و تدوین)زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہیں اور موقر قومی وبین الاقوامی رسائل وجرائد میں ایک سو پانچ سے زیادہ تحقیقی مقالات شائع ہوچکے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago