انٹرٹینمنٹ

Akshay Kumar sends legal notice to Paresh Rawal: اکشے کمار نے پریش راول کو بھیجا 25کروڑ روپے کا قانونی نوٹس،ہیرا پھیری3 سے علیحدگی پر کھلاڑی کمار ناراض

پریش راول نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ ہیرا پھیری 3 سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 18 مئی 2025 کو ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے واضح کیا کہ ان کا یہ فیصلہ تخلیقی اختلافات یا مالی مسائل کی وجہ سے نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا: “میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہیرا پھیری 3 سے الگ ہونے کا میرا فیصلہ تخلیقی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے۔ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ فلم ساز کے ساتھ کوئی تخلیقی اختلاف نہیں ہے۔ میں ہدایت کار پریدرشن کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتا ہوں۔

ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق، اکشے کمار، جو ہیرا پھیری 3 کے پروڈیوسر بھی ہیں، نے پریش راول کے خلاف 25 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ اس کی وجہ پریش راول کا اچانک فلم سے دستبرداری ہے، حالانکہ انہوں نے فلم کے لیے معاہدہ کیا تھا، سائننگ رقم وصول کیا تھا، اور ایک دن کی شوٹنگ (بشمول ٹیزر پرومو) میں بھی حصہ لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، پریش راول کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے سے پروڈکشن ٹیم کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ پریش راول نے فلم کے لیے اپنی معمول کی فیس سے تین گنا زیادہ معاوضہ طلب کیا تھا، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ فلم کی کامیابی ان کے کردار ‘بابو بھئیا’ کی مقبولیت کی وجہ سے ہوگی۔ اکشے کمار نے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پریش راول نے فلم چھوڑ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پریش فلم نہ کرنا چاہتے تھے تو انہیں معاہدہ کرنے، رقم وصول کرنے، اور شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے اپنا فیصلہ بتا دینا چاہیے تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اکشے کمار نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کسی ساتھی اداکار کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ذرائع  نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار یہ سمجھیں کہ ہالی ووڈ کی طرح یہاں بھی پروڈیوسرز اداکاروں کے من مانی فیصلوں کو برداشت نہیں کریں گے، جو فلموں سے اچانک نکل جاتے ہیں۔ہیرا پھیری اور اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلموں میں سے ہیں، اور مداح برسوں سے راجو (اکشے کمار)، شیام (سنیل شیٹی)، اور بابو بھئیا (پریش راول) کی تینوں کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔ پریش راول کی اچانک علیحدگی اور اس تنازع نے مداحوں کو مایوس کیا ہے۔

ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ اپریل 2025 میں شروع ہوئی تھی، اور اسے پریدرشن ہدایت کر رہے ہیں۔ تاہم، پریش راول کے نکلنے کے بعد شوٹنگ فی الحال رکی ہوئی ہے۔ہیرا پھیری فرنچائز کی پہلی فلم 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے پریدرشن نے ہدایت دی تھی، جبکہ دوسری فلم ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں نیرج وورا کی ہدایت کاری میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلمیں اپنے مزاحیہ مکالموں اور کرداروں کی وجہ سے آج بھی مقبول ہیں، اور ‘بابو بھئیا’ کا کردار میمز کے ذریعے سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہے۔حالانکہ  پریش راول نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ ان کے فلم چھوڑنے کی وجہ تخلیقی اختلافات نہیں ہیں، لیکن انہوں نے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔ کچھ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے ‘بابو بھئیا’ کے کردار سے تنگ آ کر یہ فیصلہ کیا، کیونکہ وہ اس کردار کی وجہ سے ایک ہی تصویر میں بندھ گئے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘بابو بھئیا’ کا کردار ان کے گلے کا پھندا بن گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Naturopathy Day: نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں نشہ مکت بھارت مہم کا آغاز، 5 ہزار آروگیہ کیمپ لگانے کا اعلان

نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر INO-سوریا فاؤنڈیشن نے نشہ مکت بھارت قومی مہم کا آغاز…

25 minutes ago

Adani Energy Solutions Bihar Project: اڈانی انرجی سولیوشنز نے بہار میں ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کیا، 2400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا ہوگا انتظام

پیرپینتی میں اڈانی پاور کے زیر تعمیر الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی…

26 minutes ago

Impact of ‘Akwan’ in West Bengal: مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’اکوان‘ کا اثر، کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں بارش

تازہ معلومات کے مطابق، ’اکوان‘ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب…

38 minutes ago

IND vs NZ 1st Test: ویلنگٹن ٹیسٹ میں امپائرنگ پر تنازع، گلین فلپس کے فیصلے پر کپتان شبھمن گل ناراض

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن گلین فلپس کے خلاف ڈی آر ایس فیصلے پر تنازع…

52 minutes ago

Ashok Chaudhary Clarification: اشوک چودھری نے آر جے ڈی کے الزامات پر دی صفائی، کہا: نہ چھٹی منظور ہوئی ہے اور نہ ہی مسترد

بدھ کو آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان منوج جھا نے پٹنہ…

1 hour ago