قومی

Omar Abdullah Strongly Criticized the BJP: ’’ہماری شرافت کو کمزوری مت سمجھئے‘‘، بی جے پی کے لئے نرم عمرعبداللہ کیوں ہوئے برہم؟

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ بدلے بدلے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وہ بغیرنام لئے بی جے پی سے لے کرلیفٹینںٹ گورنرمنوج سنہا کو نشانے پرلے رہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ 13 جولائی کو وادی میں شہید دیوس پرپابندی مانی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا الزام ہے کہ 13 جولائی کوانتظامیہ نے شہیدوں کے قبرپرجانے سے روک دیا۔

نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، عمرعبداللہ اگلے دن یعنی پیرکے روز(14 جولائی) کو وہ بغیربتائے نقش بند صاحب قبرستان میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے روانہ ہوگئے۔ راستے میں انہیں روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن نہیں رکے۔ وہ قبرستان کا دروازہ چھلانگ لگاکر اندرداخل ہوئے اورفاتحہ پڑھی۔ اس دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں پر ہاتھا پائی کرنے کے الزام لگائے۔

ہم کسی کے غلام نہیں: عمرعبداللہ

اسی حادثہ سے عمرعبداللہ کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے منگل (15 جولائی) کو کہا، ”ہماری شرافت کو ہماری کمزوری مت سمجھئے… میں یہ کہنا چاہتا ہوں۔ ہم جموں وکشمیرکے لوگوں کے ارادوں اوران کے خوابوں سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم یہاں کسی کے احساس سے نہیں بیٹھے ہیں۔‘‘

جموں وکشمیر کے لوگوں کی ہم حفاظت کریں گے: وزیراعلیٰ

بونس اینڈ جائنٹس اسپتال میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا، ”8 سال ان لوگوں نے حکومتیں کی، احسان کی بنیاد پر بیٹھے رہے۔ یہاں ہم پراحسان ہے تو سب سے پہلے اللہ کا ہے، پھریہاں کے لوگوں کا ہے اورکسی کا احسان نہیں ہے۔ کہیں نہ کہیں کچھ لوگوں کوغلط فہمی ہوگئی ہے، ہم اونچی آوازمیں بات نہیں کرتے، ہم دھمکیاں نہیں دیتے، ہم غنڈہ گردی نہیں کرتے توہم کمزور ہیں۔ ہم کمزورنہیں ہیں جناب! ہمیں لوگوں نے یہاں بٹھایا ہے، ہم یہاں کے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

1 hour ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

2 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago