قومی

Jio Unlimited Offer – Watch IPL for free on Jio Hotstar:  جیو کا زبردست آفر، جیو  ہاٹ اسٹار پر مفت میں دیکھیے آئی پی ایل

کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے۔ جیو اپنے موجودہ اور نئے صارفین کے لیے ایک خصوصی پیشکش لے کر آیا ہے۔ نئی پیشکش  کےساتھ   جیو صارفین 299 روپے یا اس سے زیادہ کے پلان کے ساتھ نیا  جیو  سم کنکشن خرید کر یا کم از کم 299 روپے کا ریچارج کر کے  جیو  ہاٹ اسٹار پر آئی پی ایل کرکٹ سیزن کا مفت لطف اٹھا سکتے ہیں۔

اس زبردست کرکٹ آفر میں صارفین کو ٹی وی/موبائل پر 90 دن کا مفت جیو ہاٹ اسٹار سبسکرپشن ملے گا۔ وہ بھی 4K کوالٹی میں۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین 22 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کرکٹ سیزن کا مفت میں لطف اٹھا سکیں گے۔  جیو ہاٹ اسٹار پیک 22 مارچ 2025 سے 90 دنوں کی مدت تک کام کرے گا۔ یعنی آئی پی ایل کرکٹ سیزن کے افتتاحی میچ کے دن ہی اس کا بھی آغاز ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی  جیو گھروں کے لیے  جیو فائبر یا  جیو ایئر  فائبرکا مفت ٹرائل کنکشن بھی فراہم کرے گا۔ الٹرا فاسٹ انٹرنیٹ کا مفت ٹرائل کنکشن 50 دنوں تک مفت ہوگا۔ صارفین 4K میں کرکٹ دیکھنے کے بہترین تجربے کے ساتھ ضروری گھریلو تفریحی تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔  جیو فائبر  یا جیو  ایئر فائبر کے مفت ٹرائل کنکشن کے ساتھ آپ کو 800+ TV چینلز، 11+ OTT ایپس، اور انلمیٹیڈ WIFI بھی ملے گا۔

جیو کے اس آفر سے 17 مارچ سے 31 مارچ 2025 کے درمیان فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ آفر کا فائدہ اٹھانے کے لیے موجودہ  جیو سم  صارفین کو کم از کم 299 روپے کا ریچارج کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی نئے جیو سم کے صارفین کو بھی 299 روپے یا اس سے زیادہ کے پلان کے ساتھ ایک نیا جیو سم خریدنا ہوگا۔ جن صارفین نے 17 مارچ سے پہلے ریچارج کیا ہے وہ بھی 100 روپے کا ایڈ آن پیک لے کر آفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر 9 ریاستوں میں الرٹ، 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں، اڈیشہ میں اسکول بند

خلیج بنگال میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی…

1 minute ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

1 hour ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

2 hours ago

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

10 hours ago