تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ روپیے کی علامت (₹) کو تمل حروف سے بدلنے پر جاری سیاسی تنازعے کے درمیان اس قدم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی میں یہ تبدیلی زبان کے تئیں ریاست کی گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اسٹالن نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا “جو تمل پسند نہیں کرتے، انھوں نے اسے بڑی خبر بنا دیا۔‘‘
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے جمعرات کوبجٹ کا نیا لوگو جاری کیا تھا، جس میں روپیے کی علامت ₹ کو تمل حروف میں ’’رو‘‘ کی آواز کے نشان سے بدل دیا گیا تھا۔ اس تبدیلی کو بی جے پی نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور زبان کے حوالے سے ایک سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ تمل ناڈو حکومت کے اقدام نے قومی اتحاد کو کمزور کیا ہے۔ انھوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’’تمام منتخب نمائندے اور حکام آئین کے تحت ہماری قوم کی خودمختاری اور سالمیت کو برقرار رکھنے کا حلف لیتے ہیں۔ ریاستی بجٹ کی دستاویزات سے ‘₹’ جیسے قومی نشان کو ہٹانا اس حلف کے خلاف ہے۔‘‘
اتوار کو اسٹال نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیتا رمن نے اس معاملے پر تو جواب دے دیا ہے لیکن مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ ( MGNREGA)، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور اسکول کی تعلیم کے تحت فنڈز کے لیے تمل ناڈو کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو کے بجٹ لوگوں کا یہ معاملہ قومی تعلیمی پالیسی میں تین زبانوں کے فارمولے کی تمل ناڈو کی مسلسل مخالفت کے درمیان سامنے آیا ہے۔ تین زبانوں کے فارمولے سے مراد طلباء کو انگریزی، ہندی اور ریاست کی مادری زبان سکھانا ہے۔ اسے 1968 میں پہلی قومی تعلیمی پالیسی میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2020 میں متعارف کرائی گئی نئی پالیسی میں اسے برقرار رکھا گیا تھا۔ تاہم تمل ناڈو حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دہائیوں پرانی دو زبانوں کی پالیسی کو تبدیل نہیں کرے گی۔ یعنی ہندی سیکھنا لازمی نہیں کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…
بھارت اور برازیل کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے…
وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…
اساتذہ اور گریجویٹ حلقوں کی 8 نشستوں پر 23 اکتوبر کو ووٹنگ، کانگریس نے 5…