نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے نوئیڈا میں مزدوروں کے مسائل پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فیکٹریوں کے یہ مزدورمنصفانہ تنخواہوں اورکام میں بہترماحول کی فراہمی کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ مزدوروں کے جائزمطالبات اوران کے مسائل کونظراندازکرنا کسی بھی صورت میں جائزنہیں ہے۔ میڈیا کوجاری اپنے بیان میں پروفیسر سلیم انجینئرنے کہا کہ مزدوروں کا یہ احتجاج ظاہرکرتا ہے کہ ملک کے محنت کش مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، نوئیڈا کے مزدوروں کو ماہانہ تقریباً 9 ہزارسے 13 ہزارروپئے تنخواہ ملتی ہے، روزانہ 10 سے 12 گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ ملازم اوورٹائم کے معاوضے اورملازمت کے تحفظ سے بھی محروم ہیں۔ یہ مزدورمعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ تنخواہ سے متعلق مزدوروں کے مطالبات جائزاورفوری توجہ کے مستحق ہیں۔ اس موقع پرہم اس بات پربھی متوجہ کرنا چاہیں گے کہ احتجاج پُرامن اورقانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کیونکہ تشدد سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں اوراصل مسائل سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔
مزدوروں کی بے چینی کوختم کئے جانے کی ضرورت: پروفیسرسلیم انجینئر
پروفیسرسلیم انجینئرنے مزید کہا کہ ’’مزدوروں کے درمیان اس بڑھتی بے چینی کو، بڑھتی ہوئی معاشی نابرابری، مہنگائی میں اضافہ اوربڑھتی ہوئی بے روزگاری کے تناظرمیں بھی دیکھا جانا چاہئے، جہاں ملک کی معیشت میں ترقی توہورہی ہے، لیکن اس کے مطابق روزگارکے مواقع یا منصفانہ اجرتیں پیدا نہیں ہورہی ہیں۔ کم ازکم اجرتوں کے فرق، جامد آمدنیوں اورمہنگائی کے دباؤنے مزدوروں میں مایوسی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ حالیہ واقعات، جن میں مانیسرجیسے صنعتی علاقوں میں پیش آنے والے اسی نوعیت کے معاملات بھی شامل ہیں، اشارہ کرتے ہیں کہ ملک کے مزدوروں میں ان حالات کولے کرشدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
مزدوروں کی فلاح وبہبود کو نظرانداز نہ کرنے کی اپیل
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرنے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کومعاشی ترقی کے مواقع حاصل ہوں اورصنعتی ترقی کے عمل میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کونظر اندازنہ کیا جائے۔ نوئیڈا کی یہ صورتحال مزدوروں، صنعت اورریاست کے درمیان باہمی گفت وشنید اوراعتماد کی کمی کو بھی ظاہرکرتی ہے۔ پائیدار صنعتی ترقی کے لیے ایک مستحکم، محفوظ اورحوصلہ مند افرادی قوت ضروری ہے اوراسے مزدوروں کے حقوق کونظراندازکرکے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طورپرمداخلت کرکے تمام فریقوں کے درمیان بامعنی مکالمہ کرائے اورمزدوروں کے مسائل کے حل کویقینی بنائے، جن میں منصفانہ اجرتیں، بہترورک انوارنمنٹ اورشکایات کے مؤثرازالے کے نظام شامل ہوں۔
مزدوروں کے انسانی اورذمہ دارانہ رویہ اختیارکرنے کی اپیل
انجینئرسلیم نے کہا کہ ہم آجروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزدوروں کے ساتھ زیادہ انسانی اورذمہ دارانہ رویہ اختیارکریں اورانہیں معاشی ترقی میں اہم شراکت دار کے طورپرتسلیم کریں۔ طویل مدتی استحکام اورترقی انصاف، برابری اورانسانی وقارکے احترام پرمنحصرہے۔ جماعت اسلامی ہند تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مل کرامن کی بحالی اورمنصفانہ وجامع معاشی ترقی کویقینی بنانے کے لیے کام کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…