جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر۔
نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے اترپردیش کے مختلف اضلاع میں آنے والے طوفان، بارش اورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک سوسے زائد افراد کی ہلاکت پرگہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرنے کہا کہ ہم ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں، جنہوں نے اپنے عزیزوں کواس سانحے میں کھودیا ہے۔ ہم آفات سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ قدرتی آفات میں انسانی جانوں کا جانا اورمالی نقصانات انتہائی افسوسناک ہے۔ اگرچہ اس نوعیت کے شدید موسمی واقعات قدرتی ہوتے ہیں، تاہم قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کی ناکامی کمزورطبقات کے تحفظ کے لیے موجود حفاظتی ڈھانچے پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔
پروفیسرسلیم انجینئر نے مزید کہا کہ اگرچہ ریاستی حکومت نے راحت رسانی اورمعاوضے کا اعلان کردیا ہے، لیکن ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صرف فوری اورعلامتی امداد تک محدود نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے، عمارتوں کے منہدم ہونے اورطوفان سے ہونے والے نقصانات کا سب سے زیادہ اثرغریبوں اورکمزورافراد پرپڑا ہے۔ اس سانحے سے ہمیں یہ سبق حاصل کرنا چاہئے کہ مضبوط بنیادی ڈھانچے، محفوظ رہائش، ابتدائی انتباہی نظام اورعوامی بیداری کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق موسمی واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے، اس لئے حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ طویل مدتی اورفعال حکمتِ عملی اختیارکریں۔ محض حادثے کے بعد کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بجائے بچاؤ، تیاری اورسماجی تحفظ پرزوردیا جانا چاہئے۔
پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ یہ بات بھی انتہائی تشویشناک ہے کہ اتنے بڑے انسانی سانحے کومین اسٹریم اورسوشل میڈیا میں وہ توجہ نہیں ملی، جس کا یہ مستحق تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں جانوں کا ضیاع کے باوجود اس مسئلے پرخاموشی اس بات کی علامت ہے کہ میڈیا کے بڑے حصے صرف سنسنی خیزاورجذباتی موضوعات کوترجیح دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اہم اور حقیقی مسائل پس منظرمیں چلے جاتے ہیں، جس سے جوابدہی کمزوراوررائے عامہ متاثرہوتی ہے۔ ان حالات میں میڈیا، سول سوسائٹی اورعوامی اداروں کومتاثرہ افراد کی تکلیفوں کواجاگرکرنا چاہئے تاکہ ان کی مشکلات کونظراندازنہ کیا جائے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان آفات کے اثرات کا جائزہ لے اورمستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مضبوط اقدامات نافذ کرے۔ شہریوں کواس طرح کے سانحات سے تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اوراس حوالے سے حکومت کوجوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…