جھارکھنڈ کانگریس کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس ہینڈل سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک فرضی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اس سے پہلے جھارکھنڈ کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر کو دہلی پولیس نے وزیر داخلہ امت شاہ کے فرضی ویڈیو کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 مئی کو طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 28 اپریل کو ایک کیس درج کیا ہے۔
راجیش ٹھاکر کو دہلی پولیس کے ‘انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنزدفتر میں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس پر جھارکھنڈ کانگریس کے صدر نے کہا، “مجھے منگل کو دہلی پولیس کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا۔ لیکن یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ مجھے نوٹس کیوں دیا گیا۔ یہ انارکی کے سوا کچھ نہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر کوئی شکایت تھی تو انہیں پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میرے اکاؤنٹ میں موجود مواد کی تصدیق کرنی چاہیے تھی۔ انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور انتخابی مہم میں میری مصروفیت سمجھ میں آتی ہے۔ اس صورتحال میں انہوں نے میرا لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک اشیاء مانگی ہیں۔ چیزوں کی تصدیق کیے بغیر سمن جاری کرنا مناسب نہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں قانونی رائے لے رہے ہیں۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اتوار کو شاہ کے فرضی ویڈیو کے حوالے سے ‘انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹرکی شکایت پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آئی 4 سی کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں شاہ کا بیان مذہبی بنیادوں پر مسلمانوں کے لیے کوٹہ ختم کرنے کے عزم کی طرف اشارہ کرتا ہے، جب کہ یہ ویڈیو ایک فرضی ویڈیو دکھائی دیتی ہے جسے وہ امت شاہ کے نام سے منسوب کرکے وائرل کیا گیا ہے۔ جس میں امت شاہ ہر قسم کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی وکالت کر رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…