نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے رات گئے JEE Mains کے سیشن 2 2025 پیپر 1 کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ وہ طلباء جنھوں نے جنہوں نے JEE مین پیپر 1 (BE, BTech) میں شرکت کی وہ سرکاری ویب سائٹ — jeemain.nta.ac.in پر جا کر اپنے نتائج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ طلباء کو اسکور کارڈ تک رسائی کے لیے اپنا ایپلی کیشن نمبر اور پاس ورڈ درج کرنا ہوگا۔
اس بار کل 24 طلباء نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 7 طلبا کا تعلق راجستھان سے ہے۔ گزشتہ برس تلنگانہ کے سب سے زیادہ طلبا سرفہرست تھے۔ اس مرتبہ راجستھان کے بعد اترپردیش، مہاراشٹر اور تلنگانہ سے تین تین بچوں نے 100پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ جے ای ای مین 2025 پیپر کے دوسرے سیشن کے لیے کل 10,61,840 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 9,92,350 نے امتحان دیا۔
100 پرسنٹائل حاصل کرنے والوں میں محمد انس سرفہرست، وہیں عبداللہ بہار کے ٹاپر
جن میں 24 امیدواروں نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں، ان میں راجستھان کے محمد انس سرفہرست ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کی کافی چرچا ہے اور بہار کے ٹاپر عبداللہ اور محمد انس کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ ’عبدل‘ صرف پنکچر نہیں بناتا ہے، بلکہ ٹاپ بھی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان تبصروں کا پس منظر وزیر اعظم مودی کے حالیہ بیان سے متعلق ہے، جنھوں نے کہا تھا کہ اگر وقف کا صحیح استعمال ہوتا تو مسلمان پنکچر بنانے کا کام کرنے پر مجبور نہ ہوتے۔ واضح رہے کہ محمد انس کا نام کل ہند سطح پر 100 پرسنٹائل حاصل کرنے والوں میں سرفہرست رینک پر ہے، جب کہ عبداللہ نے 99.9945499 پرسنٹائل کے ساتھ بہار میں ٹاپ کیا ہے۔
NTA نے JEE مین سیشن 2 کا امتحان 2، 3، 4، 7، اور 8 اپریل کو پیپر 1 (BE، BTech) کے لیے منعقد کیا تھا، جب کہ پیپر 2 (BArch اور BPlan) 9 اپریل کو منعقد کیا گیا تھا۔ وہ امیدوار جو جے ای ای مین 2025 میں ٹاپ 2.5 لاکھ پرفارمرز میں شامل ہوں گے صرف وہی جے ای ای ایڈوانسڈ 2025 کا امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔ JEE ایڈوانسڈ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IITs) میں داخلے کے لیے مرکزی گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…