قومی

Bihar Politics: ’’عوام نے تیجسوی یادو کو لوک سبھا انتخابات میں چار سیٹیں دے کر ان کی ’سیاست کی ارتھی‘ سزا دی ہے…‘‘، آر جے ڈی لیڈر پر جے ڈی یو کا بڑا حملہ

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ ہفتہ کے روز دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ پارٹی اس میٹنگ میں کوئی بڑا فیصلہ لے سکتی ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ میٹنگ میں آئندہ بہار اسمبلی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور تیجسوی یادو کو بھی نشانہ بنایا۔

اجلاس میں آئندہ اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ترجمان نے کہا کہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں اہم نکتہ کیا ہوگا اس کا فیصلہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ میں ہوتا ہے۔ حالانکہ، انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اجلاس میں آئندہ اسمبلی انتخابات اور پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، ایک شخص کی گئی جان، کئی زخمی، چھت گرنے سے گاڑیوں کو بھاری نقصان

انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایگزیکٹو میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 میں جے ڈی یو کا وجود ختم ہو جائے گا۔

 ’’عوام نے تیجسوی یادو کی ’سیاست کی ارتھی‘ سزا دی‘‘

تیجسوی یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں لوک سبھا انتخابات میں چار سیٹیں دے کر ان کی ’سیاست کی ارتھی‘ سزا دی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ہماری پارٹی کو 12 سیٹیں ملی تھیں۔ اجلاس میں انتخابی نتائج پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرنا فطری ہے کیونکہ ان کی قیادت میں پارٹی نے شاندار جیت درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دہلی ہوائی اڈے پر پرانی عمارت کی چھت گری ہے اور اس کا 2009 میں کیا گیا تھا افتتاح…‘‘، مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو کا بیان

’’جے ڈی یو این ڈی اے حکومت میں شراکت دار‘‘

جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ جے ڈی یو این ڈی اے حکومت میں شراکت دار بن گئی۔ پارٹی کے دو وزراء مرکزی حکومت میں ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

2 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

3 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

3 hours ago