قومی

BJP-JDS Alliance: بی جے پی سے اتحاد کے بعد جے ڈی ایس میں بڑا انتشار! ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے دکھایا سخت تیور

BJP-JDS Alliance: لوک سبھا الیکشن 2024 سے قبل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے سے متعلق جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) میں بڑا اختلاف دیکھنے کومل رہا ہے۔ کرناٹک جے ڈی ایس کے سربراہ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ان کے ساتھ والے لوگ ہی اصلی ہیں اوروہ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں جے ڈی ایس میں شامل نہیں ہوں گے۔ سی ایم ابراہیم نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہمارے ساتھ آنے والے آؤ، جس کو جانا ہے وہ جاسکتا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کس کے پاس کتنے اراکین اسمبلی ہیں۔ میں کرناٹک جے ڈی ایس کا صدر ہوں۔ میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کروں گا۔ ایسے میں اپوزیشن اتحاد انڈیا اور این ڈی اے ہے۔ ہم ان کے I.N.D.I.A) ساتھ بات کریں گے۔“

 کرناٹک کے سینئرلیڈر سی ایم ابراہیم نے مزید کہا کہ ہم جے ڈی ایس اوربی جے پی کے اتحاد کو نہیں مانتے کیونکہ اصلی پارٹی ہم ہیں۔ دراصل، حال ہی میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی جے ڈی ایس اوربی جے پی نے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

ایچ ڈی دیوگوڑا سے متعلق کہی یہ بڑی بات

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا پارٹی کے قومی صدرہیں تو آپ کیسے فیصلے لے سکتے ہیں؟ سے متعلق سوال پرسی ایم ابراہیم نے کہا، ”ان کے (ایچ ڈی دیوگوڑا) پاس تمل ناڈو، مہاراشٹر اورکیرلا نہیں ہے۔ میرے پاس کم ازکم کرناٹک تو ہے۔ ایسے میں وہ (ایچ ڈی دیوگوڑا) قومی صدرکیسے ہوسکتے ہیں؟ ایچ ڈی دیوگوڑا میرے والد کی طرح ہیں اورایچ ڈی کمارسوامی میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں۔ ایسے میں میں کہتا ہوں کہ واپس آجاؤ۔“

یہ بھی پڑھیں:  BJP-JDS Alliance 2024: کرناٹک میں جے ڈی ایس کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، پارٹی سے وابستہ اقلیتی لیڈران نے کی بڑی میٹنگ، جانئے تفصیل

واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ 22 ستمبر کو نئی دہلی میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد جے پی نڈا نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پرمیٹنگ کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ جے ڈی ایس کا این ڈی اے میں خیرمقدم ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بھی اعلان کیا تھا کہ جے ڈی ایس اوربی جے پی کے درمیان لوک سبھا کی سیٹوں کا معاملہ فائنل ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PUC New Rules: نئے پی یو سی قوانین نافذ، اب سرٹیفکیٹ کی مدت میں بڑی تبدیلی، پرانی گاڑیوں کے لیے سخت ضابطے، جانیں کس کو کتنی ملے گی مہلت!

ملک میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیشِ نظر حکومت نے گاڑیوں کے پولیوشن انڈر کنٹرول…

43 minutes ago

CM Suvendu Adhikari Meets HM Amit Shah: دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے سوویندو ادھیکاری، بنگال کی امن و قانون کی صورتحال پر ہوئی بات چیت

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

1 hour ago