نغمہ نگار جاوید اختر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایسے واقعات سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے۔دہلی میں فکی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ اس حملے میں ہمارے 28 لوگ مارے گئے، پاکستان کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی اٹل بہاری واجپائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ہر حکومت چاہے وہ کانگریس ہو یا بی جے پی، سب نے پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کی، اٹل بہاری واجپائی بھی پاکستان گئے لیکن انہوں نے کیا کیا؟ جب اٹل جی پاکستان میں جس جگہ گئے تھے وہاں سے واپس آئے تو وہ جگہ دھوئی گئی۔ کیا اسی کو دوستی کہتے ہیں؟
جاوید اختر نے کہا کہ اٹل بہاری کے وہاں سے واپس آنے کے چند دن بعد کیا ہوا، اتنے پیار سے بات کی تھی، دوستی کی بات کی تھی، لیکن کچھ دنوں بعد کارگل ہوا۔ پاکستان یہ بھی نہیں مانتا کہ کارگل ان کے لوگوں نے کروایا۔وہیں دوسری طرف جاوید اختر نے کشمیریوں کی بھارت سے وفاداری پر سوال اٹھانے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ دہشت گرد کہاں سے آتے ہیں؟ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے نہیں ہیں، تو کیا یہ جرمنی سے آتے ہیں، ہم جرمنی کے ساتھ سرحدبھی نہیں رکھتے، ایسا افسوسناک واقعہ ہر سال کم از کم ایک بار ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “پہلگام واقعے کے بعد تناؤ کا پیدا ہونا فطری ہے، جب اس طرح کے واقعات بار بار ہوتے ہیں تو تناؤ بڑھتا ہے۔
جاوید اختر نے مسوری میں کشمیری شال بیچنے والوں پر حملے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ مسوری یا ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کشمیریوں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ صرف پاکستان کے پروپیگنڈے کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 99 فیصد کشمیری بھارت کے وفادار ہیں۔ جاوید اختر نے پاکستان کے آرمی چیف کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پاگل ہے اور کچھ نہیں سمجھتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں پہلگام حملے کو نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ ان کی نظریں ممبئی پر بھی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت پاکستان کو سخت پیغام دے گی اور ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
28 سے 30 ستمبر تک ہونے والی ہڑتال پانچ روزہ بینکنگ ہفتے سمیت کئی مطالبات…
لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…
بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…
ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…
گجرات کے کچھ میں واقع کھاوڑا رینیوایبل انرجی پارک کو ملا الگ پن کوڈ اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…