قومی

Jammu Kashmir Election: جموں کشمیر میں پرامن ووٹنگ جاری،9 بجے تک 11 فیصد سے زیادہ ووٹنگ،ایل جی منوج سنہا کی بڑی اپیل

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج (18 ستمبر) صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ جموں و کشمیر کی 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہےحالانکہ جموں کشمیر میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔آج صبح سات بجے جب ووٹنگ کا آغاز ہوا تب سے ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو  مل رہی ہیں جو اپنے آپ میں خوش آئند ہے اور لوگ یہ اظہار بھی کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں حریت پسندوں میں نہیں ۔

جموں کشمیر کی جن 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے ان پر صبح 9 بجے تک قریب 11.11 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔جب کہ سب سے زیادہ اندروال اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ ہوئی ہے، جہاں صبح 9 بجے تک 16.01 فیصد ووٹنگ ہوئی  ہے ، وہیں سب سے کم ووٹنگ اننت ناگ سیٹ پر ہوئی ہے جہاں صبح 9 بجے تک صرف 6 فیصد ہی لو گ ووٹ ڈال پائے ہیں ۔ حالانکہ کشتواڑ،پہلگام۔بھدروہ،ڈوڈہ، رامبن وغیرہ میں اچھی ووٹنگ ہورہی ہے اور وہاں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ اب تک سب کچھ پرامن ماحول میں ہورہا ہے۔

 لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ اپیل کی

ایل جی جموں و کشمیر کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جموں کشمیر کی عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے، “جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات آج سے شروع  ہیں۔ میں ان تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں جن کے اسمبلی حلقوں میں آج پہلے مرحلے میں پولنگ ہو رہی ہے، وہ ریکارڈ تعداد میں سامنے آئیں اور اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں، خاص طور پر نوجوانوں، خواتین سےاور پہلی بار ووٹ دینے والے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago