قومی

Jammu Kashmir Election 2024 Phase 1: جموں کشمیر کی عوام کے نام راہل گاندھی کا اہم پیغام،بی جے پی حکومت کو بنایا نشانہ،عمر عبداللہ نے بھی کیا بڑا دعویٰ

جموں کشمیر میں جاری ووٹنگ کے دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہےجس میں وہ جموں کشمیر کی عوام سے مخاطب ہیں ۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ جموں کشمیر کے میرے بھائیوں اور بہنوں ،آج یوٹی میں پہلے فیز کی ووٹنگ ہورہی ہے،ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ چھین کر اسے یوٹی بنایا گیا، یہ آپ سب کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر کی توہین ہے۔

راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ انڈیا کو دیا گیا آپ کا ایک ایک ووٹ آپ کے حقوق  کو واپس لوٹائے گا۔روزگار کی بہار لائے گا،خواتین کو مضبوط کرے گا،آپ کو ‘ناانصافی کے دور’ سے نکالے گا اورجموں و کشمیر کو پھر سے خوشحال بنائے گا۔راہل گاندھی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں، انڈیا کو ووٹ دیں۔

این سی کو بڑی تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں – عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انتخابات میں حصہ لیں۔ نیشنل کانفرنس کو ہر علاقے میں بھاری تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں اور ہم کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ اس الیکشن میں بہت سے مسائل ہیں، لوگ اپنے گھروں سے باہر آئیں۔ اور اپنے ووٹ کا استعمال سمجھداری سے کریں۔”

بے خوف ہو کر ووٹ دیں’- کشتواڑ ڈی ایم

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایم راجیش کمار شاون نے کہا، “سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لوگ بے خوف ہو کر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔ کنٹرول روم سے ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس لئے ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ بے خوف ہوکر ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج (18 ستمبر) صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ جموں و کشمیر کی 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہےحالانکہ جموں کشمیر میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔آج صبح سات بجے جب ووٹنگ کا آغاز ہوا تب سے ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو  مل رہی ہیں جو اپنے آپ میں خوش آئند ہے اور لوگ یہ اظہار بھی کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں حریت پسندوں میں نہیں ۔

جموں کشمیر کی جن 24 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہورہی ہے ان پر صبح 9 بجے تک قریب 11.11 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔جب کہ سب سے زیادہ اندروال اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ ہوئی ہے، جہاں صبح 9 بجے تک 16.01 فیصد ووٹنگ ہوئی  ہے ، وہیں سب سے کم ووٹنگ اننت ناگ سیٹ پر ہوئی ہے جہاں صبح 9 بجے تک صرف 6 فیصد ہی لو گ ووٹ ڈال پائے ہیں ۔ حالانکہ کشتواڑ،پہلگام۔بھدروہ،ڈوڈہ، رامبن وغیرہ میں اچھی ووٹنگ ہورہی ہے اور وہاں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ اب تک سب کچھ پرامن ماحول میں ہورہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

60 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago