قومی

Jammu Kashmir Assembly Elections Congress NC alliance: جموں کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد، فاروق عبداللہ نے کیا اعلان،محبوبہ مفتی کیلئے کھول رکھا ہے دروازہ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس ایک ساتھ لڑیں گی۔ این سی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد قائم ہوا ہے اور سی پی ایم بھی اس اتحاد میں شریک ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سری نگر میں موجود ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس لیڈروں کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

جب جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “کانگریس اور ہم یعنی نیشنل کانفرنس ایک ساتھ ہیں۔ محمد یوسف تاریگامی (سی پی ایم لیڈر) بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے لوگ ہمارے ساتھ رہیں گے تاکہ ہم جیت سکیں اور لوگوں کے لیے بہتر کام کر سکیں۔ تاہم فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کی شمولیت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے بارے میں کیا کہا؟

جب فاروق عبداللہ سے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں جاری بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا تو سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ہمیں نہیں معلوم۔ پہلے الیکشن دیکھیں، پھر ان چیزوں کو دیکھیں گے۔ کوئی دروازہ کسی کے لیے بند نہیں ہے۔کانگریس این سی کے اتحاد کے لئے مشترکہ کم سے کم پروگرام پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مشترکہ پروگرام ملک میں موجود تقسیم کرنے والی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے الیکشن لڑنا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن  کھڑگے،راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا، ’’میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اتحاد ٹریک پر ہے اور جاری رہے گا۔ تمام 90 سیٹوں پر آج شام تک اس اتحاد کی تصویر واضح  ہو جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

18 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

32 minutes ago