Jammu Kashmir Election Result 2024: جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے ایگزٹ پول کے رجحان آنے کے بعد حکومت بنانے سے متعلق بی جے پی نے حکمت عملی تیزکردی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی کے سینئرلیڈرالطاف بخاری اورسجاد غنی لون سمیت جیتنے والے ممکنہ آزا امیدواروں کے رابطے میں ابھی سے ہی ہیں۔
ایگزٹ پول کے رجحانات میں بی جے پی جموں وکشمیر میں بھی حکومت بنانے میں پچھڑتی نظرآرہی ہے۔ ایسے میں بی جے پی نے ریاست میں حکومت کے لئے نتائج آنے سے پہلے پوری طاقت لگا رہی ہے۔ بی جے پی کا ماننا ہے کہ جموں خطے میں اس کو بڑی سبقت ملے گی۔ پارٹی کوامید ہے کہ جموں خطے میں وہ 29 سے 32 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ بی جے پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت تشکیل کے لئے اس کو 14 سے 17 اراکین اسمبلی کا انتظام کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کشمیر وادی میں 8-7 آزاد اراکین اسمبلی کو حمایت دے سکتی ہے۔ پارٹی دعویٰ کررہی ہے کہ ریاست میں وہ حکومت بنائے گی۔
اس کے علاوہ بی جے پی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ کشمیروادی کی چھوٹی پارٹیاں خاص طورپر سجاد لون اورالطاف بخاری کی پارٹی 7 سے 9 سیٹیں جیت سکتی ہیں۔ بی جے پی ان دونوں پارٹیوں کے رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کے ذریعہ نامزد کئے جانے والے پانچ اراکین اسمبلی کی بھی حمایت بی جے پی کو ملے گی۔ جانکاری کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ نامزد پانچ اراکین اسمبلی کو ووٹنگ کا اختیار حاصل ہوگا۔ یعنی حکومت بنانے میں ان کا اہم رول ہوگا۔ ان اراکین اسمبلی کو لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیراسمبلی نتائج آنے کے فوراً بعد نامزد کریں گے۔
واضح رہے کہ پانچ اراکین کی نامزدگی ہونے کے بعد جموں وکشمیراسمبلی کا اعدادوشماربڑھ کر 95 ہوجائے گا۔ اکثریت کا اعدادوشمار 48 ہوجائے گا۔ اس سے پہلے جموں وکشمیربی جے پی کے صدررویندر رینا واضح کرچکے ہیں کہ بی جے پی مساوی نظریات والی پارٹیوں اور آزاد اراکین کی مدد سے حکومت بنائے گی۔ جموں وکشمیرمیں 90 رکنی اسمبلی کے لئے ووٹوں کی گنتی منگل (8 اکتوبر) کو ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…