قومی

Jammu Kashmir Administration Constitutes Panel: روہنگیا کوہندوستان سے باہر نکالنے کی کوشش ہوئی تیز،جموں کشمیر انتظامیہ نے لیا بڑا فیصلہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ 13 سالوں سے ریاست میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی شناخت کے لیے سات ارکان پر مشتمل ایک پینل کوتشکیل دیا ہے۔ اس کا مقصد ان تمام لوگوں کو ملک بدر کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہوگا۔ پینل کو غیر قانونی تارکین وطن کی بائیو گرافیکل اور بائیو میٹرک تفصیلات جمع کرنے اور اس کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کا کام دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری چندراکر بھارتی نے ایک حکم نامے میں کہا کہ جموں و کشمیر میں 2011 سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی شناخت کے لیے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ہے۔ اس پینل کی سربراہی محکمہ داخلہ کے انتظامی سیکرٹری کریں گے۔ جبکہ اگر باقی ممبران کی بات کریں تو ان میں پنجاب کے ایف آر آر او، جموں اور سری نگر ہیڈ کوارٹر کی اسپیشل برانچ کے افسران، تمام ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز (فارنرز رجسٹریشن) کے ساتھ این آئی سی بھی شامل ہیں۔

ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو رپورٹ جمع کرانی ہوگی

حکم کے مطابق، پینل کو ماہانہ رپورٹ تیار کرنی ہوگی اور اسے ہر ماہ کی 5 تاریخ تک مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کرنا ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے پینل کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کا پتہ لگانے اور ملک بدر کرنے کی کوششوں کی نگرانی  کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان سب کے علاوہ یہ پینل محکمہ داخلہ کو بھی رپورٹ کرے گا۔ یہی نہیں حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ پینل مختلف عدالتوں میں چل رہے مقدمات کی معلومات بھی دے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوڈل افسر غیر قانونی تارکین وطن کے بائیو گرافیکل اور بائیو میٹرک ڈیٹا کی وصولی کی نگرانی کریں گے۔ یہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں کے اسٹیٹس رپورٹس بھی جمع کرے گا اور تازہ ترین ڈیجیٹل ریکارڈ کو برقرار رکھے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ سال 2021 میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ اس میں میانمار کے 270 سے زیادہ روہنگیا جن میں 74 خواتین اور 70 بچے شامل ہیں، جوکٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر کی جیل میں نظر بند ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 40 ہزار روہنگیا غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ زیادہ تر روہنگیا مسلمان اس وقت جموں و کشمیر، حیدرآباد، ہریانہ، اتر پردیش، دہلی-این سی آر اور راجستھان میں رہ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

43 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

1 hour ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

1 hour ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago

Air Pollution: ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی تشویشناک، دہلی-این سی آر کی اے کیو آئی 674 سے تجاوز

دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…

2 hours ago