-بھارت ایکسپریس
جموں وکشمی کے کپواڑہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام کردیا ہے۔ ہندوستانی فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے اس آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک بھی کردیا ہے۔
کشمیر زون پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات کے دوران کپواڑہ پولیس کے اِن پُٹ پر ہندوستانی فوج اور جموں وکشمیر کی مشترکہ ٹیم نے سید پورہ فارورڈ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام کردیا۔ ٹیم نے پہلے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش کرنے والے گروپ کو روکا ہے۔ اس دوران ایک درانداز کو بھی ہلاک کردیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
7 فروری کو بنگلہ دیش سرحد پر دراندازی کی کوشش
اس سے پہلے 7 فروری کی رات تقریباً 9:40 بجے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر دراندازی کر رہے 7-6 اسمگلر گروپ سے بی ایس ایف جوانوں اور اسمگلروں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ یہ اسمگلرنادیہ ضلع کی سرحد میں اندھیرے اور گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاکر اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران ایک اسمگلر نے بی ایس ایف جوان پر حملہ کردیا، جس کے بعد جوابی کاروائی میں جوانوں نے ایک اسمگلر کو ہلاک کردیا تھا۔
راجوری میں دراندازی کرنے والا ایک دہشت گرد ہوا تھا ہلاک
اس سے پہلے جموں وکشمیر کے راجوری میں سیکورٹی اہلکاروں نے نوشیرا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کر رہے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔ گزشتہ سال 17 نوموبر کو دیر رات تقریباً 11 بجے دہشت گرد ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سرحد میں گھستے ہی ہندوستانی فوج نے سرینڈر کرنے کی وارننگ دی تھی، لیکن سرینڈر کی بجائے وہ واپس بھاگنے لگے، جس کے بعد تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس کے پاس سے گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…