Philippines Earthquake: فلپائن کے ماسبیٹ علاقہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 محسوس کی گئی ہے۔ فی الحال کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں گئی ہے۔ آپ کو بتادیں کے حال ہی میں ترکیہ اور شام میں کافی خوفناک زلزلے کے سبب مرنے والے کی تعداد 41000 کو پار کرگئی ہے۔
ترکیہ اور شام میں ہزاروں افراد مارے گئے
جنوب مشرقی ترکیہ اور شمال مغربی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیکڑوں عمارتیں گرنے سے ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ملبے سے اب بھی متعدد افراد کو نکالا جا رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے
ترکیہ اور شام میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ بدھ کی سہ پہر تک ہلاکتوں کی تعداد 41,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگرچہ زیادہ ترریسکیو قدرتی آفت کے بعد پہلے 24 گھنٹوں میں شروع ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ گرے ہوئے ملبے کے نیچے ایک ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں، یہ کئی وجوہات پر منحصر ہیں، جیسے پانی، ہوا، موسمی حالات اور ان کی حدود تک رسائی شامل ہے۔
عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبورلوگ
زلزلے کے بعد لاکھوں لوگ شام اور ترکیہ میں عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں، زلزلے کے بعد سے لاکھوں لوگ شام اور ترکیہ میں عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں اور انہیں اب بھی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ زلزلے کے بعد بہت سے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ 1,000 سے زیادہ زندہ بچ جانے والوں نے مقامی اسٹیڈیم میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…