-بھارت ایکسپریس
Nikki Yadav Murder Case: ملک کی راجدھانی دہلی میں پولیس جرائم پر لگام لگانے میں ناکام ہوتی جارہی ہے۔ دہلی کے بابا ہری داس نگر تھانہ علاقے میں منگل کو شردھا جیسا قتل کا واقعہ سامنے آیا۔ قتل کا طریقہ بالکل شردھا واکر کی طرح کی کیا گیا ہے ۔ اس قتل نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ قتل کے بعد نکی یادو کی لاش ڈھابے کے فریج میں چھپا دی گئی۔ قاتل نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لڑکی کی لاش کو فریج میں چھپادیا تھا۔معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے لڑکی کی لاش فریج سے برآمد کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ملزم نوجوان کی شناخت ساحل گہلوت کے طور پر کی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق ملزم ساحل گہلوت نے 9 فروری کو اپنی سگائی کے پروگرام میں دوستوں کے ساتھ جم کر ڈانس کیا تھا- اطلاعات کے مطابق پوچھ گچھ میں ساحل گہلوت نے بتایا کہ وہ یہ فیصلہ نہیں کرپارہا تھا کہ اس کو اپنی لیوان پارٹنر نکی کے ساتھ رہنا ہے یا ماں باپ کی پسند کی لڑکی سے شادی کرنی ہے۔
ملزم ساحل گہلوت نے پولیس کو بتایا کہ وہ واقعہ سے تقریباً 15 دن پہلے نکی یادو کے گھر سے نکل گیا تھا ۔لیکن 9 فروری کو منگنی کے بعد وہ اتم نگر میں واقع نکی یادو کے گھر گیا اور اس کے ساتھ کچھ وقت بتایا ۔
پولیس نے بتایا کہ مبینہ قتل 9-10 فروری کی درمیانی شب ہوا تھا۔ ملزم نے نکی یادو کی لاش کو جنوب مغربی دہلی میں واقع اپنے ڈھابے کے فریج میں رکھ دیا اور اسی دن دوسری لڑکی سے شادی کرنے کے روانہ ہوگیا۔ پولیس نے منگل کو ساحل گہلوت کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ساحل گہلوت کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ساحل گہلوت کو 5 دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ نکی یادوکے اہل خانہ نے ساحل گہلوت کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ دہلی میں 18 مئی 2022 کو شردھا واکر کو آفتاب پونا والا نے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور لاش کو تقریباً 35 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے سے پہلے تقریباً تین ہفتے تک گھر میں رکھی فریج میں چھپا کر رکھی گئی تھی۔ بعد ازاں کئی دنوں میں اس نے لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈال دیئے۔ دہلی کی ایک عدالت نے 7 فروری کو پولیس کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔
-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…