دہلی حج کمیٹی کو طویل انتظارکے بعد نیا چیئرمین مل گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ نے دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین کے لئے بی جے پی رکن کوثرجہاں کے نام کو منظوری دی ہے۔ مذہبی کوٹے سے حج کمیٹی کی رکن بنائی گئیں کوثر جہاں حج کمیٹی کے چیئرپرسن کی ذمہ داری نبھائیں گی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ دہلی حج کمیٹی کے سربراہ کے لئے کسی خاتون کے نام کو حتمی منظوری دی گئی ہے۔ کوثر جہاں سے قبل کانگریس کی سینئر لیڈرتاجدار بابراس ذمہ داری کو انجام دے چکی ہیں۔
وہیں دوسری جانب، کوثرجہاں کو دہلی حج کمیٹی کا چیئرپرسن بنائے جانے کے بعد بھی اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی اورلیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کے درمیان اختلافات نمایاں ہونے کا امکان ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال مصطفیٰ آباد سے پارٹی رکن اسمبلی حاجی محمد یونس یا سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمان کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور بی جے پی رکن کوحج کمیٹی کا چیف بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس کی نومنتخب کونسلرنازیہ دانش کو حج کمیٹی کا رکن بنائے جانے پر بھی عام آدمی پارٹی نے اعتراض کیا تھا۔
حج کمیٹی کے رکن کے طور پربی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی حاجی محمد یونس اورعبدالرحمان کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ کانگریس کی نومنتخب کونسلرنازیہ دانش اورمذہبی کوٹے سے محمد سعد اورکوثرجہاں کوممبرکے طورشامل کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران سوربھ بھاردواج اورامانت اللہ خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان دہلی ایم سی ڈی میں میئراورڈپٹی میئر الیکشن کے لئے معاہدہ ہوا ہے اورنازیہ دانش کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: MCD Mayor Elections: امانت اللہ خان کا سنسنی خیز انکشاف- ایوان سے باہر رہنے کے لئے کانگریس کو بی جے پی نے دیا یہ بڑا تحفہ
قابل ذکرہے کہ ہندوستانی مسلمان (عازمین حج) ہرسال حج کے لئے مکہ اورمدینہ جاتے ہیں، جس کے پورے عمل کو حج کمیٹی کی نگرانی میں مکمل کیا جاتا ہے۔ حج کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کہ عازمین حج کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ درپیش آئے۔ حج عمل سے پہلے کی تمام کارروائیاں حج کمیٹی کی زیرانتظام کی جاتی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…