کشمیر پہلی بار جی-20 کی نمائندگی کرنے کے لئے خود کو تیار کررہا ہے۔ سری نگر کے مشہورڈک جھیل کے کنارے 22 مئی سے 24 مئی تک ہونے والے جی-20 سمٹ سے علاقے میں سیاحت کوفروغ ملنے کی امید ہے۔ اس سمٹ سے متعلق تیاریاں زوروں پرہیں اورسری نگرکو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔
سری نگر میں سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور اس کے علاوہ دیگر کام بھی تیز رفتار سے ہو رہے ہیں۔ کشمیر کا محکمہ سیاحت اس انعقاد کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ سیاحت جموں وکشمیر کی معیشت کی ریڑھ ہے اور اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کے آنے کی امید ہے۔ ایسے میں اس بات کی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سمٹ سے سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا۔
ہینڈ کرافٹ انڈسٹری کو بھی امید ہے کہ انٹرنیشنل سطح کا یہ انعقاد ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کشمیری قالین کا کاروبار کرنے والے شیخ عاشق کا کہنا ہے ”کشمیر میں پہلی بار اس طرح کا انعقاد پورے ملک کے لئے بے حد خاص ہے اور یہ کشمیر کے لئے فخرکی بات ہے۔“
شیخ عاشق نے مزید کہا کہ اس کا نہ صرف سیدھے سیاحتی شعبے پر بلکہ دیگر حلقوں میں بھی مثبت اثرپڑے گا۔ اس طرح کے بڑے انعقاد بہتر تشہیر کے ساتھ ساتھ تجارت کے بھی راستے کھولتے ہیں، لیکن چیزوں کو بہتراورمؤثرطریقے سے پیش کرنا اہم ہوگا۔
مدنی نے کہا کہ سی جے آئی نے کہا ہے کہ جیو اور جینے دو۔…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…