جموں و کشمیر کے سوپور میں فوج نے مار ڈالے دو دہشت گرد، لشکر کے 3 دہشت گرد ساتھی بھی گرفتار
Three Soldiers killed at Kupwara In Jammu And Kashmir: جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ماچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس بدھ کے روز ایک جونیئرکمیشنڈ افسر(جے سی او) سمیت تین جوان گہری کھائی میں گرگئے، جس سے ان کی موت ہوگئی۔ معمول کے مطابق ایک آپریشن ٹاسک کے دوران ایک جے سی او اور2 اوآرکی ایک ٹیم گہری کھائی میں پھسل گئی۔ یہ ٹریک برف سے پوشیدہ ہوگیا تھا۔
فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، تینوں شہید جوانوں کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، نائب صوبے دار پروشوتم کمار، حولدار امریک سنگھ اورسپاہی امت شرما کی لاش نکال لی گئی ہے۔
سکم میں فوج کے 16 جوان ہوئے تھے شہید
اس سے قبل، گزشتہ سال 23 دسمبرکو ہندوستان- چین سرحد کے پاس شمالی سکم میں ایک گاڑی کے سڑک سے پھسل کرکھائی میں گرجانے سے فوج کے 16 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ گنگ ٹوک سے تقریباً 130 کلو میٹر کی دوری پر واقع لاچین سے تقریباً 15 کلو میٹر دورجیما 3 میں صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا تھا۔
برفانی تودہ کی چپیٹ میں آکر شہید ہوئے تھے تین جوان
وہیں، نومبر ماہ میں ماچھل سیکٹر میں بھی ایک حادثہ ہوا تھا۔ یہاں برفانی تودہ کی چپیٹ میں آنے سے تین جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس کےعلاوہ کئی جوان زخمی ہوگئے تھے۔ کپواڑہ پولیس نے اس حادثے کے بارے میں بتایا تھا کہ الموڑا چوکی کے پاس برفانی تودہ کی چپیٹ میں آنے سے 56 آر آرکے 3 جوان ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگئے۔ شہید ہوئے تین جوانوں میں سووک ہاجرا، مکیش کمار اور منوج لکشمن راؤ شامل تھے۔ ماچھل کے علاقے میں ان دنوں برف باری ہو رہی ہے اور پورا علاقہ برف سے چھپ گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں ایک فٹ تک برف جم گیا ہے۔ ایسے میں برف پر گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…