قومی

Jammu and Kashmir Assembly Elections: جموں وکشمیر کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری، اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا جلد ہوسکتا ہے اعلان

جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن سے متعلق بڑی جانکاری سامنے آرہی ہے۔ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے۔ مرکزکے زیرانتظام ریاست میں 5 مرحلوں میں الیکشن کرایا جاسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں پورا الیکشن 8 سے 10 اگست تک الیکشن کی تیاریوں سے متعلق سری نگراورجموں وکشمیرکا دورہ کرچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، الیکشن کمیشن اس ہفتے کے آخرتک مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ ایک میٹنگ کرے گا۔ اس میں سیکورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پھرالیکشن کمیشن کی طرف سے جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں پرآخری فیصلہ لیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنرکے سربراہ راجیوکمارکی قیادت میں پورا کمیشن 8 سے 10 اگست تک الیکشن کی تیاریوں سے متعلق سری نگراور جموں وکشمیرکا دورہ کرچکا ہے۔ سال 2014 میں جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی الیکشن کا انعقاد پانچ مرحلوں میں ہوا تھا۔ اسی کے پیش نظراس بات کا امکان ہے کہ اس باربھی پانچ مرحلوں میں الیکشن کرایا جاسکتا ہے۔

ان اضلاع میں کافی چیلنجز ہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق، شمالی کشمیرکے اضلاع میں کافی چیلنجزہیں۔ یہاں کے کئی علاقے حساس مانے جا رہے ہیں۔ شمالی کشمیر میں اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، گاندربل، کپواڑہ، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اورسری نگرضلع کوحساس مانا گیا ہے۔ جبکہ جموں ڈویژن میں کٹھوعہ، سانبا، ریاسی، جموں، ادھم پورجیسے اضلاع کو حساس مانا گیا ہے۔ جموں وکشمیرمیں انتخابی آہٹ کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ پیر کے روز نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورسابق مرکزی وزیرفاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بتانے سے انکارکردیا کہ کس انتخابی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ امید ظاہرکی جا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس ماہ کے آخر تک الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کردے گا۔

میں الیکشن لڑنے جا رہا ہوں کیوں میں زندہ ہوں: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ جموں ڈویژن کے ڈوڈہ پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے عمرعبداللہ موجودہ حالات کے تحت الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ انہوں نے ارادہ بنا لیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال ہونے تک الیکشن نہیں لڑیں گے۔ حالانکہ میں الیکشن لڑنے جا رہا ہوں کیونکہ میں مرا نہیں ہوں ابھی زندہ ہوں۔ فاروق عبداللہ نے اس دوران بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس آئندہ حکومت اپنے دم پربنائے گی۔ اسے اللہ کے علاوہ کسی اورکی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

24 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

24 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

59 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago