نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق جو اوقاف رجسٹرڈ ہیں، ان کی تفصیلات دفعہ3B کے مطابق’امید‘ (UMEED) پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے عارضی فیصلے میں بھی اس پر کوئی روک نہیں لگائی ہے۔ لہذا یہ عمل 5 دسمبر 2025 سے قبل لازمی طور پر مکمل کیا جانا ہے۔
جمعیۃ کی اکائیوں اور علما سے اپیل
ایسی صورت میں جمعیۃ علماء ہند نے اپنی تمام اکائیوں، دینی و سماجی اداروں، ائمہ مساجد، متولیان اوقاف اور علمائے کرام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود تمام رجسٹرڈ اوقاف کی تفصیلات امید پورٹل پر فوراً اپ لوڈ کرانے سے متعلق بیداری پیدا کریں،باہمی تعاون کے لیے وقف ہیلپ ڈیسک برائے امید پورٹل رجسٹریشن قائم کریں۔ بالخصوص مساجد، مدارس و قبرستان، خانقاہ و درگاہ کے متولیان بلاتاخیر لازمی تفصیلات جمع کرکے امید پورٹل پر اپ لوڈ کریں ۔ پورٹل کا آفیشل لنک ہے: umeed.minorityaffairs.gov.in۔ اگر یہ عمل بروقت مکمل نہ کیا گیا تو اوقاف کی ایسی جائیدادوں کی قانونی حیثیت متاثر ہوسکتی ہے۔
جمعیۃ دفتر دہلی میں وقف ہیلپ ڈیسک قائم
اس سلسلے میں مرکز دفتر جمعیۃ علماء ہند (نئی دہلی) میں بھی ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔وقف کے اندراج کے سلسلے میں کسی بھی تعاون کے لئے ہیلپ ڈیسک کے ان نمبروں پر رابطہ کریں 9670672842 /7409856082 ۔ اس کےعلاوہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مغربی یوپی میں جلد مزید ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
فلم ’نوٹس‘ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان اور اس کی تقریباً 150 سال…
ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…
بھوٹان کے پوناخا میں مو چھو ندی میں اچانک سیلاب سے شمسی آب پاشی نظام…
دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی فریاد لے کر پہنچے، لیفٹیننٹ گورنر…
وزیراعظم گجرات میں 4,030 نئے بچوں کے لیے سازگار آنگن واڑی مراکز کا سنگِ بنیاد…
ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…