قومی

مولانا ارشد مدنی نے کی بڑی اپیل، پنجاب میں مدد کے لئے مسلمانوں میں نظر آیا زبردست جوش

نئی دہلی: جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اوراتراکھنڈجیسی پہاڑی ریاستیں بھی قدرتی آفات کا شکارہیں، جس سے ان ریاستوں میں بھی بڑاجانی ومالی نقصان ہواہے وہیں دوسری طرف پنجاب کو تاریخ کے ایسے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس کولفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا، ریاست کے تقریبا1998گاؤں سیلاب کی زدمیں ہیں بیس لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثرہیں، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اورلاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اب بھی بہت سے علاقے زیرآب ہیں، اہم بات یہ ہے کہ وہاں مدداورراحت رسانی کے لئے سب سے پہلے میوات کے مسلمان پہنچے، صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی کو جب پنجاب کی اس صورتحال کا علم ہواتوانہوں نے سیلاب زدگان کی مددکے لئے ایک اپیل جاری کی اورپھرکیا تھا پنجاب کی طرف مسلمانوں کی مددکا ایک سیلاب رواں ہوگیا۔ مولانا مدنی کی اپیل کے بعد جگہ جگہ مسجدوں اور مدرسوں سے مددکے لئے اعلان جاری ہوااوردیکھتے دیکھتے مسلمانوں کے امدادی قافلے بڑی تعدادمیں پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے ہر چندکہ اب دوسرے لوگ بھی مددکے لئے آگے آئیں ہیں لیکن یہ بات ہمیشہ یادرکھی جائے گی کہ پنجاب کے سیلاب زدگان کی مددکے لئے سب سے پہلے مسلمان آگے آئے۔

مولانا ارشد مدنی کی اپیل کا بڑا اثر

مولانا ارشد مدنی کی اپیل پردوسری ریاستوں سے بھی وہاں امدادپہنچ رہی ہے اترپردیش کے مغربی اضلاع سے بھی بڑی تعدادمیں امدادپنجاب پہنچ چکی ہے، جمعیۃعلماء اتراکھنڈ نے سیلاب زدگان کی مددکے لئے پچاس لاکھ روپے کی مددکا اعلان کیا ہے، جمعیۃعلماء مدھیہ پردیش کے ایک وفد نے بھی اپنے صدرکے ہمراہ ضلع شوپورمیں واقع گرودوارے کے ذمہ داران کوایک لاکھ چھ ہزاردوسو روپے نقد، سوعددکٹ راشن اورایک ٹرالی گندم سیلاب زدگان کی مددکی مدمیں سپردکیا، گزشتہ روزجمعیۃعلماء مظفرنگر کی ٹیم اپنے نائب صدرکے ہمراہ  جب امدادی سامان لیکر پنجاب پہنچی توسکھ برادری کے معززافرادنے ان کا استقبال کیا ان لوگوں نے مولانا مدنی کی قیادت میں جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے کی جانے والی فلاحی وامدادی خدمات کی یک زبان ہوکر ستائش کی اورکہا کہ مولانا مدنی مظلوموں کے لئے جدوجہد کرنے والے رہنماہیں وہ اس تاریخی تنظیم کے قائد ہے جس نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں نمایاں کرداراداکیا ہے۔

سکھ برادری نے مولانا ارشد مدنی کی خدمات کو سراہا

سکھ برادری کے ان مذہبی پیشواؤں نے یہ بھی کہا کہ مولانا مدنی کی خدمات ایک مذہب تک محدودنہیں بلکہ وہ ہرمظلوم اورضرورت مند انسان کی مددکے لئے کھڑے ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر ایسے لاتعدادویڈیووائرل ہیں جن میں پنجاب کے لوگ مصیبت کے اس گھڑی میں مدد کے لئے مسلمانوں کے انسانی جذبہ کی تعریف کررہے ہیں۔ جمعیۃعلماء ہند کی مختلف ریاستوں کی اکائیاں ہی نہیں وہاں کی ضلعی اورگاؤں سطح کی اکائیاں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں امداداورراحت رسانی کے کام میں دن رات مصروف ہیں، یہ لوگ ان علاقوں تک بھی امدادلیکر پہنچ رہے ہیں جو پانی سے پوری طرح گھرے ہوئے ہیں اورجہاں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جمعیۃعلماء متحدہ پنجاب کے صدرمولانا حکیم الدین قاسمی ونائب صدرمفتی محمد خلیل قاسمی اورمفتی محمد یوسف مالیرکوٹلہ کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں میں گھرگھرامداد پہنچائی جارہی ہے اس کی طرف سے عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سے خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ جمعیۃعلماء متحدہ پنجاب کی طرف سے طبی کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں کیونکہ سیلاب کا پانی جوں جوں گھٹ رہاہے طرح طرح کی بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ بھی لاحق ہے امداد اورراحت رسانی میں مصروف جمعیۃعلماء ہند کے ذمہ داران اوررضاکاروں کا کہنا ہے کہ مولانا مدنی کی اپیل پر چند دنوں کے اندراتنی امداد پنجاب آچکی ہیں کہ اب یہاں مزید امدادپہنچانے کی ضرورت نہیں رہی چونکہ اب بھی بہت سے علاقے غرقاب ہیں اس لئے نقصان کااندازہ نہیں لگایا جاسکتاالبتہ پانی کے اترجانے کے بعد بازآبادکاری ایک بڑامسئلہ ہوگی،جمعیۃعلماء ہند کے لوگ اس کے لئے بھی تیارہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے سیلاب متاثرین سے کیا ہمدردی کا اظہار

صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند سیلاب متاثرین سے اپنی ہمدردی کااظہارکرتی ہے اورانہیں اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں جمعیۃ علماء ہند بلاتفریق مذہب وملت آپ کے ساتھ کھری ہے، ہم مالک کائنات کے بندے ہیں لہذااس کے ہر فیصلہ پرسرتسلیم خم کردینا ہی ہماری بندگی کاتقاضاہے، وہی ہماری پریشانی کا مداواکریگا، پھر بھی بطوراسباب کے جمعیۃعلماء ہند اوراس کے خدام اوراس کی شاخیں اپنی بساط کے مطابق سیلاب متاثرین کی مددواعانت کے لئے سرگرم عمل ہیں، مولانا مدنی نے جمعیۃعلماء کے ذمہ داران کویہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے پیشگی حکمت عملی تیارکریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے ان تمام لوگوں اورخاص طورپراہل میوات کا شکریہ اداکیا جو سیلاب متاثرین کی مدداورراحت رسانی کے کام بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کی پریشانی میں کام آنا اورضرورت مند کے کام آنا بڑے ثواب کا کام ہے، پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مددکے لئے شہرشہراورگاؤں گاؤں مسلمانوں اورجمعیۃعلماء کے رضاکاروں نے جس طرح مہم چلائی وہ قابل رشک ہے اوراس بات کا ثبوت بھی کہ مسلمان اپنے اندرایک دردمند دل رکھتے ہیں وہ کسی کی پریشانی کودیکھ نہیں سکتے۔ مولانا مدنی نے آگے کہا کہ جمعۃعلماء ہند کا شروع سے یہی کرداررہا ہے وہ اپنا ہرکام مذہب سے اوپراٹھ کرمحض انسانیت کی بنیاد پرکرتی ہے ملک میں جہاں کہیں بھی قدرتی آفات کی صورت میں تباہی آتی ہے جمعیۃعلماء ہند وہاں امدادلیکر سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ مولانا مدنی نے اخیرمیں کہاکہ ملک میں جو فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہیں لوگوں کومذہب اورذات کی بنیادپر تقسیم کرکے ان کے اندرنفرت کازہربھرنے کا کام کررہی ہیں لیکن جمعیۃعلماء ہند کا پیغام محبت ہے کہ انسانیت کی سربلندی اورانسانوں کی خدمت ہے جواسے اس کے بزرگوں کے ذریعہ ورثہ میں ملاہے، مولانا مدنی نے کہا کہ ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مذہب اورکپڑوں سے انسان کی شناخت کرتے ہیں جمعیۃعلماء ہند ایسے لوگوں سے کہنا چاہتی ہے کہ وہ پنجاب آئیں مذہب اورکپڑوں سے انسانوں کی شناخت کریں اوردیکھ لیں کہ ایسے لوگوں کا عمل وکردارکیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

56 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

59 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago