قومی

Jamaat-e-Islami Hind visits flood-hit areas of Punjab: جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرہ علاقوں میں شروع کیا ریلیف اور بازآبادکاری مہم

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے قومی سکریٹری مولانا شفیع مدنی نے دیگر جماعتی ذمہ داران کی ایک ٹیم کے ساتھ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ جماعت کی ٹیم نے کپور تھلہ ضلع کے گاؤں سلطانپور لودھی ، سنگرا اور باوپور جدید؛ پٹھانکوٹ ضلع کی تحصیل کولیا کے گاؤں سندر چک، بہادرپور اور جالندھر کے گاؤں سندھپور کا معائنہ کیا۔ کولیا گاؤں میں آنے والے شدید سیلاب میں چار قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جن میں تین بھائی بہن اور 75 سالہ دادی شامل ہیں۔ اس سیلاب میں گاؤں میں 30 پختہ مکانات بھی بہہ گئے ہیں۔

جماعت اسلامی کی ٹیم نے سکھ قائدین، گورنمنٹ نوڈل افسران اور متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کیں اور ان کی فوری ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متاثرہ افراد سے بات چیت میں سیلاب زدگان کو بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت اور طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔

مولانا شفیع مدنی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند متاثرہ علاقوں کے لیے  خوراک، پناہ گاہ ، پینے کا صاف پانی، طبی سہولیات اور طویل مدتی بازآبادکاری کے انتظامات وغیرہ پر کام کر رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندان جلد از جلد معمول کے مطابق اپنی زندگی شروع کر سکیں۔ اس وقت متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی ہند اور سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے رضاکار ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں سرگرم عمل ہیں۔ رضاکار متاثرہ خاندانوں کو بنیادی ضروریات فراہم کر رہے ہیں، طبی امداد پہنچا رہے ہیں اور بے گھر افراد کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

مولانا شفیع مدنی نے مزید کہا، ’’جماعت اسلامی ہند اپنے معاون اداروں کے ساتھ مل کر خوراک، رہائش، صحت کی سہولیات اور بازآبادکاری سمیت تمام بنیادی امداد فراہم کرنے کے لیے اس وقت تک کام کرتی رہے گی جب تک کہ حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں ہیں اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔‘‘

مولانا شفیع مدنی نے کہا، ’’ہم حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریلیف کی تقسیم کو تیزتر کرے، متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے اور متاثرین کو اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے لیے مناسب معاوضے کے پیکیج کا اعلان کرے۔‘‘ انہوں نے عام لوگوں اور خیر خواہوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنا تعاون پیش کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو اس آزمائش پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Pakistan-Afghanistan Clash: پاکستان کا افغانستان پر فضائی حملہ، سوئے ہوئے لوگوں پر جنگی طیاروں نے برسائے بم

فروری 2026 میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے بعد افغان طالبان فورسز نے پاکستانی فوجی…

18 minutes ago

Mamata Banerjee To Rahul Gandhi: ممتا بنرجی کے رابطے میں راہل گاندھی، انڈیا اتحاد پر کلیان بنرجی کا بڑا دعویٰ

ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…

2 hours ago

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

3 hours ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

11 hours ago