سیاست

PM Modi will visit Kashi on 11 September: پی ایم نریندر مودی  اورماریشس کے پی ایم کے دورہ وارانسی میں زور و شور سے تیاریاں جاری، سیکورٹی کے انتظامات سخت

وارانسی میں پی یم نریندر مودی اور ماریشس کے  پی ایم نوین چندر رام غلام کے مجوزہ دورے کے سلسلے میں شہر میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کے روز پولیس لائن میدان میں فوج کے تین ہیلی کاپٹروں نے “ٹچ اینڈ گو” ریہرسل کی تاکہ سیکورٹی اور انتظامات کا پیشگی جائزہ لیا جا سکے۔ انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے بچنے کے لیے مسلسل چوکس ہیں۔

پی ایم مودی 11 ستمبر کو کاشی جائیں گے
اطلاعات کے مطابق ماریشس کے پی ایم بدھ (10 ستمبر) کو وارانسی پہنچیں گے، جب کہ پی ایم  نریندر مودی 11 ستمبر کو آئیں گے۔ دونوں وزرائے اعظم کے اس دورے کے سلسلے میں مکمل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وارانسی کو سجانے اور سنوارنے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے، جب کہ سیکورٹی کے حوالے سے انتظامیہ نے “ہائی الرٹ” جاری کر دیا ہے۔

پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے منگل کے روز مختلف مقامات کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرائے اعظم کی آمد و رفت کے دوران شہر کے ہر گوشے پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ سیکورٹی کے پیشِ نظر متعدد سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ روٹ ڈائیورژن، ٹریفک نظام، سیکورٹی حلقے اور مقامی عوام سے رابطے جیسے تمام شعبے باہم ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔

پی ایم نوین چندر رام غلام تین دن وارانسی میں قیام کریں گے
یہ واضح رہے کہ ماریشس کے پی ایم نوین چندر رام غلام سے 12 ستمبر تک تین روزہ دورے پر وارانسی آ رہے ہیں، جب کہ پی ایم مودی 11 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر شہر آئیں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ایک اہم دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جسے بھارت اور ماریشس کے تعلقات کے تناظر میں خاصا اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اپنے دورے کے دوران، ماریشس کے پی ایم نوین چندر رام غلام کاشی کے مشہور بابا وشواناتھ مندر میں درشن کریں گے اور دریائے گنگا میں کروز کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ گنگا آرتی کا نظارہ بھی کریں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ بنارس کی روحانی وراثت اور ثقافتی اقدار سے خاصے متاثر ہیں۔

پی ایم نریندر مودی اور پی ایم نوین چندر رام غلام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارت اور ماریشس کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور تکنیکی تعاون پر گفتگو ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں اور اس ملاقات سے ان تعلقات کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔

وارانسی میں پی ایم مودی کا یہ دورہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ ان کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔ اس لیے مقامی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور عوام سے ملاقات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ تین دنوں تک کاشی میں روحانیت، سفارت کاری اور ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

3 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

5 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

5 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

6 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

6 hours ago