بین الاقوامی

Road accident in Afghanistan: افغانستان میں بڑا سڑک حادثہ، 11 مسافر ہلاک، ایک ہی خاندان سے ہے 7 کا تعلق

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں پیر کی دو پہر ہوئے ایک المناک سڑک حادثے میں 11 مسافر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ضلع درائیم میں کھائی میں گر گئی۔ ضلعی پولیس سربراہ سید میر کھانگر نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور مرنے والوں میں سے سات کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

غزنی میں ہوئے حادثے میں چھ افراد ہوئے ہلاک

اسی دن صبح کے وقت مشرقی صوبہ غزنی میں کار اور بس کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اس سے قبل یکم ستمبر کو شمالی صوبہ جوزجان کے ضلع آقچہ میں ایک کار پلٹنے سے آٹھ مسافر ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان قاری عبدالستار نے بتایا کہ ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے پانچ سیٹوں والی کار میں 12 افراد کو بٹھایا تھا۔

چند ہفتوں کے دوران حادثے میں 100 سے زائد ہلاک

افغانستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سڑک کے حادثات میں 100 سے زائد لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ان میں سے بدترین حادثات اگست میں مغربی صوبہ ہرات میں پیش آئے، جب 79 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ارغندی میں بس پلٹنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک

27 اگست کو کابل کے مغرب میں ارغندی کے علاقے میں ایک بس پلٹنے سے کم از کم 25 مسافر ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ جنوبی قندھار کو دارالحکومت کابل سے ملانے والی شاہراہ پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آیا۔

کوہستان میں بھی تین مسافر ہو گئے تھے جاں بحق

24 اگست کو بھی، صوبہ بدخشاں کے ضلع کوہستان میں پلِ شوپائے کے علاقے میں ایک گاڑی پلٹنے سے تین مسافر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago