نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو میں اینٹی ریگنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو یہ شعور دینا تھا کہ ریگنگ جیسی منفی سرگرمیاں نہ صرف تعلیمی ماحول کو مسموم کرتی ہیں بلکہ ایک صحت مند اور خوشگوار معاشرے کی تشکیل میں بھی رکاوٹ ڈالتی ہیں۔ اس دن کو طلبہ میں بیداری اور حساسیت پیدا کرنے کے طور پر منایا گیا تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ عزت، احترام اور رواداری کے ساتھ زندگی گزاریں۔ جامعہ کی یہ روشن روایت رہی ہے کہ یہاں ریگنگ کے نام پر کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور اسی روایت نے ادارے کے وقار کو ہمیشہ بلند رکھا ہے۔
تعلیم کا مقصد اعلیٰ اقدار کا فروغ ہے
اس موقع پر صدر شعبۂ اردو پروفیسرکوثرمظہری نے طلبہ کو نہایت بصیرت افروز نصیحتیں کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد محض کتابی علم حاصل کرنا نہیں بلکہ باہمی تعاون، یکجہتی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بیداری سے نہ صرف جامعہ بلکہ پورے ملک میں ایک مثبت اور خوشگوار ماحول قائم ہوگا۔ اگر طلبہ ایک دوسرے کی تعلیم میں دست و بازو بنیں اور بھائی چارے کی روایت کو آگے بڑھائیں تو یہ روش یقینا ملک کو ایک بہتر اور روشن سمت عطا کرے گی۔
اساتذہ کی رہنمائی اور طلبہ کی ذمہ داری
اس تقریب میں شعبے کے تمام اساتذہ نے شرکت کی اور اپنی عملی موجودگی سے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروفیسر احمد محفوظ اور پروفیسر شہزاد انجم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ نہ صرف تعلیم میں بلکہ اپنے کردار اور باہمی تعلقات میں بھی مضبوطی پیدا کریں تاکہ جامعہ کی مثبت روایت کو برقرار رکھا جا سکے۔
مثبت سماج کی تعمیر پر زور
پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسن، ڈاکٹر مقیم احمد کے علاوہ شعبے سے وابستہ مہمان اساتذہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ اپنی توانائیاں اس سمت میں لگائیں جہاں سے ایک بہتر اور خوشگوار سماج کی تشکیل ہو اور جامعہ کا وقار مزید بلند ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…
تلک نگر میں سڑک کے معائنے کے دوران نوجوان کو تھپڑ مارنے کا الزام، دہلی…
شہر مسلسل پھیل رہے ہیں اور روزگار کی تلاش میں بڑی تعداد میں لوگ شہری…
کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر 100 روپے رشوت لینے کا ویڈیو سوشل…
سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…