مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے بنگالی تارکین وطن مزدوروں کو ریاستی حکومت مالی مدد فراہم کرے گی۔ پیر کو نبانہ میں کابینہ اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے ’سرماسری‘ (Sramasree) نامی ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت واپس آنے والے مزدوروں کو ایک سال تک ہر ماہ 5,000 روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ مالی مدد ایک بازآبادکاری الاؤنس ہوگی تاکہ ان مزدوروں کو نئی ملازمت ملنے تک سہارا دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ وہ ریاستی فلاحی اسکیموں جیسے ’خادیا سَتھی‘ اور ’سواستھیا سَتھی‘ سے فائدہ اٹھانے کے بھی اہل ہوں گے۔
محکمہ محنت اس اسکیم کا نگران ادارہ ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ واپس آنے والے مزدوروں کی مہارت کا جائزہ لے کر انھیں ’اتکرش بنگلا‘ کے تحت تربیت دی جائے گی۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد حکومت انھیں روزگار دینے میں بھی مدد کرے گی اور انھیں ’جاب کارڈ‘ جاری کیے جائیں گے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس رہائش کا انتظام نہ ہو تو اسےعارضی رہائش کے لیے کمیونٹی سینٹروں میں جگہ دی جائے گی، بچوں کو اسکول میں داخل کیا جائے گا اور وہ ’کنیاشری‘ و ’شکشاشری‘ اسکیموں سے بھی مستفید ہوں گے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 22.40 لاکھ بنگالی مزدور جو دیگر ریاستوں میں کام کر رہے ہیں، اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ’سرماسری‘ پورٹل پر رجسٹر ہوں۔ رجسٹریشن کے بعد انھیں شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض ریاستوں میں بنگالی بولنے والوں کو تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے اور حالیہ دنوں میں 2,700 ایسے خاندان ریاست میں واپس لوٹے ہیں۔ ان کے مطابق تقریباً 22 لاکھ مزدوروں کو دیگر ریاستوں میں ان کی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے، جب کہ مغربی بنگال میں دیگر ریاستوں کے ڈیڑھ کروڑ افراد کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…