قومی

’آپریشن سندور‘ کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منایا گیا جشن، ’ملک سب سے پہلے‘ مہم کی حمایت میں’راشٹریہ پرتھم‘ منانے کے لئے نکالی گئی ترنگا ریلی

نئی دہلی: شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسرمظہرآصف اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوجوانوں سے ملک کے لیے خود کووقف کرنے اورغیرمتزلزل حب الوطنی کی اپیل کرتے ہوئے وزارت تعلیم کے زیراہتمام اعلی تعلیمی اداروں میں ملک سب سے پہلے مہم کی حمایت میں ’راشٹریہ پرتم‘ منانے کے لیے آج بڑی ترنگا ریلی نکالی۔ جامعہ برادری کی جانب سے یہ ریلی ہندوستانی مسلح افواج اورقومی سیکوریٹی ایجنسیوں کے تئیں مضبوط اورپختہ حمایت کا استعارہ ہے۔ پروفیسرمظہرآصف اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی نے جامعہ کے سینٹیری گیٹ سے شروع اورڈین اسٹوڈینٹس ویلفیئر(ڈی ایس ڈبلیو) پرختم ہونے والی ریلی کی سربراہی کی۔

مسلح افواج اورسیکورٹی ایجنسیوں کے کردار کوجامعہ ملیہ اسلامیہ نے سراہا

            وزیراعظم نریندرمودی کی فیصلہ کن قیادت کی ستائش کرتے ہوئے جن کی سرپرستی میں ہندوستان کی مسلح افواج اورسیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف پرزورپیغام دیا ہے۔ پروفیسرمظہرآصف نے کہا کہ”ہماری سرحدوں کی حفاظت اورقومی سیکورٹی کے تحفظ کے لئے ہندوستانی مسلح افواج کی غیرمعمولی ہمت اوران کے حوصلے کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے سلام ہے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے اعزازمیں آج کی ترنگا ریلی منعقد کی جارہی ہے اورآپریشن سندورکی ابتدا سے اب تک حکومت کی طرف سے جس لچک اور اعتدال کا مظاہرہ کیا گیا ہے، ہم اس کے لئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے ہم یہاں آج اس مقصد سے اکٹھا ہوئے ہیں کہ ملک کوسب سے مقدم جاننے اورماننے کا عہد لیں۔“

ہماری مسلح افواج اور ہر ہندوستانی کی محبت وتعاون کا مثال آپریشن سندور: جامعہ پراکٹر

            اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی نے کہا کہ ”آپریشن سندورہماری مسلح افواج  کی صرف ہمت و حوصلے اوریقین و اعتماد کی مثال نہیں ہے بلک ملک کی خاطر یہ ہرہندوستانی کی بے شمارمحبت اورتعاون کا بھی غیر معمولی اظہارہے، جس طرح پورا ملک حکومت اور سیکوریٹی افواج کی حمایت اور ان کی تائید میں کھڑا ہے وہ غیر معمولی ہے۔پہلگا م میں ہوئے گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرنے والوں میں جامعہ پہلی مرکزی یونیورسٹیوں میں شامل تھی اوراس نے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی یاد میں چھبیس درخت لگائے تھے۔آج کی ترنگا ریلی ’نیشن فرسٹ‘ کی روح کو برقرار کھنے کے سلسلے میں ہماری غیر مشروط تائید کی توثیق ہے کیوں کہ ہم یہاں ملک کی خدمت اور اس کے لیے خود کو پابند عہد بنانے کے مقصد سے جمع ہوئے ہیں۔“

            ڈینز، صدورشعبہ جات، مراکزکے ڈائریکٹرز،جامعہ کے عہدیداران، فیکلٹی اراکین، شعبہ باغبانی کے اراکین، صفائی اکائی سے وابستہ اسٹاف اورجامعہ کے نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) اورنیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے ونگزکے ساتھ انتظامی اسٹاف نے ’راشٹریہ پرتھم‘ کی پرزورحمایت کے حصے کے طورپرترنگا ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

5 hours ago