قومی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کوملی بڑی کامیابی، ایس اے جی، اے آئی سی ٹی ای کی جانب سے آئیڈیا لیب قائم کرنے کی منظوری ملی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ اسکالرشپ اینڈ گرانٹس بیورو(ایس اے جی) اورآل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آئیڈیا (آئیڈیا ڈیولپمنٹ، ایوے لوایشن اینڈ اپلی کیشن) لیپ قائم کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ منظورشدہ آئیڈیا لیب کے لیے 55 لاکھ کی گرانٹ منظورکی گئی ہے، جس کا استعمال کیمپس میں جدید ترین آئیڈیا لیپ قائم کرنے میں کیا جائے گا۔ اس لیب کے قیام میں مدد بہم پہچانے کے لیے یونیورسٹی کوپہلے ہی دوانڈسٹریوں سے 18 لاکھ کی رقم موصول ہوچکی ہے۔ جامعہ میں آئیڈیا لیب ایک مشترکہ سہولت کے طورپرکام کرے گی، جوطلبہ کومصروف کاررکھنے، کھوج کرنے، تجربہ کرنے، اظہاراوربہترکرنے میں انھیں مدد پہنچائے گی۔ اس کا قیام، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اجرا کے ساتھ ہی وزیراعظم کی امنگوں اورخواہشوں کے عین مطابق ہے۔

آئیڈیا لیب طلبہ کوہروقت دستیاب رہے گا اوراس کا مقصد اکیسویں صدی کی بنیادی مہارتوں جیسے تنقیدی فکر، مسائل کوحل کرنے کا مزاج، خاکہ اورڈیزائن کے متعلق غوروفکر، اشتراک، بات چیت اورعمربھرکام آنے والی نصیحتوں کی بنیادی تربیت کی فراہمی کے ساتھ طلبہ کے تخیل اوران کی تخلیقیت کوجلا بخشنا ہے۔ ایک ہی جگہ اورپلیٹ فارم پرخیال اورتصورکو پروٹوٹائپ میں تبدیل کرنے کے لیے جملہ سہولیات مہیا کرنا بھی اس آئیڈیا لیب کا ایک مقصد ہے۔ طلبہ اورفیکلٹی اراکین کی ہمت افزائی وحوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ تخلیقی کام کا منصوبہ بنائیں اوراس مرحلے میں تنقیدی فکر، مسئلے کوحل کرنے اور اشتراک وغیرہ کے سلسلے میں تربیت حاصل کرسکیں، جنھیں روایاتی لیب فراہم کرنے سے قاصرہیں۔ اس لیب کی آمد سے متعلقین کے درمیان یونیورسٹی کا اوربھی نام ہوگا اوراس سے طلبہ کے کیریئر کے مواقع بڑھیں گے۔ اس سے یونیورسٹی آئیڈیا لیب نیٹ ورک کا حصہ ہوگی اوردوسرے اداروں سے سیکھنے اور ان کے ساتھ اشتراک کے متعلق جانے گی۔

             پروفیسرمنی تھامس، ڈین، فیکلٹی آف انجینرئنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی زیرنگرانی آئیڈیا لیب کے قیام کی تجویزستمبر2024 میں جمع کی گئی تھی اور19 ستمبر2024 کواے آئی سی ٹی ای کے ماہرین کے ساتھ آن لائن میٹنگ اوربات چیت ہوئی تھی۔ اے آئی سی ٹی ای نے طلبہ کوسائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی کی مبادیات (ایس ٹی ای ایم) کے اطلاق اوران میں حوصلہ اورہمت بڑھانے کے لیے یہ اسکیم شروع کی ہے تاکہ تجربہ سے سیکھنے کو بہترکیا جاسکے۔

            پروفیسرمینی ایس تھامس، ڈین فیکلٹی آف انجینرنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کی صلاحیتوں کے اعتراف کے سلسلے میں ایس اے جی، اے آئی سی ٹی ای کی جانب سے مالی تعاون کے لیے ہم ان کے شکرگزارہیں۔ مینٹرنگ، نیٹ ورکنگ اورنگاہ رکھنے جیسے فوائد یونیورسٹی کوحاصل ہوں گے۔ اسے یہ بھی مراعات حاصل ہوں گی کہ وہ انڈین سائنس ٹکنالوجی اینڈ انجینئرنگ فیسیلٹی میپ (آئی ایس ٹی ای ایم) پررجسٹریشن کرالے۔ اس سے دوسرے ادارے بھی اپنی سہولیات شیئرکرسکیں گے اورپورٹل [http://www.istem.gov.in]پر رجسٹرڈ اداروں سے باہمی لین دین کا دروازہ بھی کھل جائے گا۔ نیزجامعہ کوکومسول، مطلب اورلیب ویو وغیرہ جیسے سافٹ ویئرتک رسائی بھی مل جائے گی۔

            اے آئی سی ٹی ای کی جانب سے جو رہنما خطوط دیئے گئے ہیں ان میں باقاعدگی سے ایف ڈی پی، اسکلنگ پروگرام، بوٹ کیمپس، آئیڈیشن ورکشاپ، ایورنیس ورکشاپ فارانڈسٹری، انٹرنشپ، پروفیشنل اسکلنگ پروگرام، اسکول ٹیچراویئرنیس پروگرام، اسکول طلبہ کے پروجیکٹ اوراسکول طلبہ کے لیے اوپن ڈے جیسے امورشامل ہیں۔ تعلیم میں انقلاب آفریں تبدیلی کے مقصد کے ساتھ یونیورسٹی میں آئیڈیا لیب کا قیام ایک طویل مدتی تدبیرثابت ہوگی۔ یہ آئیڈیا لیب قوم کے وسیع تراہداف، مشن، اقدامات اورسماج کے پسماندہ اورحاشیے کے لوگوں کے لیے صنعتی تقاضوں اور مطالبات کے ساتھ یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی۔

            پروفیسرایس ایم مذکرکوآرڈی نیٹراے آئی سی ٹی ای آئیڈیا لیب نے کہا کہ’شیخ الجامعہ پروفیسرمظہرآصف کی مثالی قیادت کے ہم دل کی گہرائیوں سے شکرگزارہیں۔ کیمپس میں اختراعیت اورافضلیت کی فضا کوفروغ دینے کے تئیں ان کا وقف ہونا جامعہ کوآگے لے جانے میں اہم محرک ثابت ہو رہا ہے۔ آئیڈیا لیب کے قیام کی منظوری کیمپس میں اختراعیت اورتحقیق کوفروغ دینے کی ان کی انتھک کوششوں کا پختہ ثبو ت ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ پروفیسر مظہرآصف کا یونیورسٹی کونئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد واقعی محرک ہے اورہم پر اعتماد ہیں کہ ان کی قیادت وسربراہی میں یونیورسٹی نئی تاریخ رقم کرے گی اورطلبہ کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پربرادری کی زندگی میں گہرے اوربامعنی اثرات مرتب کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump vs Biden:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُسامہ بن لادن کے کس خاص دوست کو کیا رہا؟ جانئے تفصیلات

طالبان کی افغان حکومت نے تین امریکی قیدیوں کے بدلے گوانتانامو جیل سے ایک افغان…

26 minutes ago

UP News: سنبھل میں گدا لہرانے والے انوج چودھری کی مشکلات میں اضافہ، انسانی حقوق کمیشن نےدیا کارروائی کا حکم

 اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

12 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

13 hours ago