قومی

Jamaat wants the Indian government to support the Palestinians: ہندوستان اسرائیل کے بجائے فلسطین کی حمایت کرے اور تنازع کے حل کیلئے اپنا عالمی اثرو رسوخ استعمال کرے:جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پڑے پیمانے پر ہونے والی حالیہ جنگ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔  جنگ کی یہ نئی لہر اور اس میں شدت دائیں بازو کی نتین یاہو حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ ہے جس میں اب تک بچوں سمیت سینکڑوں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔” یہ باتیں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ” غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ اراضی پر بستیاں بسانے کی اسرائیلی پالیسیوں کے علاوہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنا، اس خطے کو امن و استحکام کی فضا قام کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ لہٰذا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہئے تاکہ یہودی بستیوں کی توسیع کو روکا جا سکے اور صورت حال کنٹرول میں آئے۔

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو حالیہ تنازع کی آڑ میں غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگی صورت حال پیدا کرنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے”۔امیر جماعت  سید سعادت اللہ حسینی  نے کہا کہ ” جماعت  اسلامی ہند گاندھی جی کے اس مشہور قول پر یقین رکھتی ہے جو ہندوستان کی قدیم پالیسی کی بنیاد رہی ہے ۔ وہ یہ کہ ‘ فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس طرح انگلستان انگریزوں کا ہے یا فرانس فرانسیسیوں کا ہے ‘۔ جماعت چاہتی ہے کہ ہندوستانی حکومت فلسطینیوں کی حمایت کرے، فلسطینیوں کو اپنی ریاست قائم کرنے میں مدد اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا عالمی اثرو رسوخ استعمال کرے”۔

واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں ہندوستان نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے حالانکہ یہ موقف سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی یا پھر مہاتماگاندھی کے موقف کے بالکل برعکس ہے۔ چونکہ ان دونوں رہنماوں نے فلسطین کی حمایت کی تھی اور اسرائیل کو فلسطینی زمین پر قبضہ کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ۔لیکن تازہ ترین جنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والے ہندوستان کا سپورٹ سیدھے طور پر اسرائیل کو حاصل ہے اور اسرائیل اس پر بھات کا ممنون ومشکور بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

5 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

22 minutes ago