قومی

Campaign for the Rights of Neighbours: پڑوسیوں کے حقوق پر جماعت اسلامی ہند نے دس روزہ ملک گیر مہم کا کیا آغاز

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت الله حسینی نے ’پڑوسیوں کے حقوق‘ عنوان  پر ملک گیر پیمانے پر دس روزہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ’مثالی پڑوس، مثالی  معاشرہ ‘ کے نعرے کے تحت 21 نومبر سے 30 نومبر تک  دس روزروز کے لیے  پورے ملک میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ حسنِ سلوک، خیرخواہی اور پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا اور سماجی رشتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں امیرِ جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ اسلام پڑوسیوں کے حقوق کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے اور اسے ایک پُرامن و ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم نے واضح طور پر مومنین کو حکم دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے قریبی ہمسایوں بلکہ اپنے  پہلو کے ساتھیوں جیسے  ہمکاروں، ہم سفر حتیٰ کہ سڑک پر  چلنے والوں  کے ساتھ بھی حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہمارا مقصد مسلمانوں کو ان اہم تعلیمات کی یاد دہانی کرانا اور انہیں ایک مثالی ہمسایہ بننے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ وسیع تر معاشرے کے سامنے اسلام کا حقیقی اور خوبصورت چہرہ پیش کرسکیں۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو اچھے تعلقاتِ ہمسایگی کی بنیاد پر قائم ہو ، وہ خود بخود ایک مثالی معاشرہ بن جاتا ہے۔ جب لوگ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ نرمی، درگزر اور انصاف سے پیش آتے ہیں تو یہ رویہ پورے سماج میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مہم نہ صرف پڑوسیوں کے درمیان تنازعات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ اسلامی اقدارِ ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کا ایک مضبوط پیغام بھی دے گی۔

اس موقع پر ’ہم سایوں کے حقوق کی مہم ‘ کے قومی کنوینر  محمد احمد نے وضاحت کی کہ یہ مہم شہری زندگی میں پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریاں ، ان کی تنہائی اور ہمسایہ داری کے رشتوں کی کمزوری کے تناظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مہم کے مقاصد میں باہمی ہمدردی، تعاون، صفائی اور ٹریفک نظم و ضبط کو اسلامی ذمہ داری کے حصے کے طور پر فروغ دینا شامل ہے۔ محمد احمد نے کہا کہ مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں مختلف مذاہب کے ہمسایوں سے ملاقاتیں، چائے کی محفلیں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام، صفائی مہمات، ٹرافک بیداری ریلیاں اور ثقافتی مقابلے شامل ہیں۔ اس مہم کے دوران غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں سے تعلقات بہتر بنانے، مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اسلام کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مہم کے دوران ’اپنے ہمسایہ کو جانیے‘ جیسی سرگرمیاں، محلوں میں ثقافتی اجتماعات اور فالو اپ کے لیے مقامی کمیٹیوں کی تشکیل بھی کی جائے گی تاکہ یہ تعلقات مہم کے بعد بھی برقرار رہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: اے آئی ہو یا کوئی نئی ٹیکنالوجی، ہنرمند شخص کی روزی روٹی کوئی نہیں چھین سکتا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمندی کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانا اور ان کے…

41 minutes ago

Balendra Shah India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ آج پہنچیں گے بھارت، پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوگی اہم ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان…

1 hour ago

Rajasthan Road Accident: راجستھان میں دو خوفناک سڑک حادثے، 12 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتائی…

2 hours ago

Delhi AQI Today: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، کئی علاقوں میں سانس لینا دشوار، جانئے کہاں کتنا ہے اے کیو آئی

فی الحال دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے…

4 hours ago