راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام میں ہے۔ اس کو لے کر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما اور کانگریس پارٹی کے درمیان خوب بیان بازی بھی ہورہی ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں، کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ یاترا کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے ان کے لیڈر جے رام رمیش کی گاڑی پر حملہ کیا۔
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا،جس پر انہوں نے لکھا کہ چند منٹ پہلے سونیتاپور کے جوموگوریہاٹ میں میری گاڑی پر بے قابو بی جے پی کی بھیڑ نے حملہ کیا اور شیشے پر لگا بھارت وڑو نیائے یاترا کے اسٹیکر کو بھی پھاڑ دیا۔ انہوں نے پانی پھینکا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا مخالف نعرے لگائے، لیکن ہم نے صبر سے کام لیا ، غنڈوں کو ہاتھ ہلایا اوار تیزی سے آگے بڑھ گئے۔ بلاشبہ یہ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا کررہےہیں۔ سرما ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور لڑتے رہیں گے۔
اے آئی سی سی کی میڈیا کوآرڈینیٹر مہیما سنگھ نے کہا، ’’میں اور کئی دیگرعہدیدار کار میں بیٹھے ہوئے تھے جب اس پر بی جے پی کارکنوں نے حملہ کیا اور بھارت جوڑو کے اسٹیکرز کو ہٹا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے بی جے پی کا جھنڈا لہرایا۔ میڈیا والے اس سارے واقعے کو ریکارڈ کر رہے تھے۔ ہماری (کانگریس) سوشل میڈیا ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ میڈیا پرسن کا کیمرہ بھی چھین لیا گیا۔ ہم نے اس واقعے کے بارے میں پولیس کو مطلع کر دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس معاملے کو لے کر آسام کے سونیت پور کی ایڈیشنل ایس پی مدوریما داس نے کہا کہ ہم نے اس کے بارے میں سنا ہے، معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…