قومی

Sukesh Chandrasekhar News: اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑے گا جیکلین فرنانڈس کا مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر!

Sukesh Chandrasekhar News: تہاڑ جیل میں بند مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے ایک بار پھر دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھا ہے۔ سکیش چندر شیکھر نے اروند کیجریوال پر انہیں دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر کیجریوال کو لکھے گئے خط میں سکیش چندر شیکھر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے خاندان کو گزشتہ 3 دنوں سے موبائل نمبر سے مسلسل کال کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سکیش نے الزام لگایا کہ جیل میں بھی ستیندر جین اور کیجریوال کے قریبی افسران انہیں دھمکیاں دے رہے تھے۔

کیجریوال پر ٹکٹ کا لالچ دینے کا الزام

سکیش چندر شیکھر نے خط میں لکھا کہ میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میں جلد ہی آپ کو سی بی آئی کے سامنے بے نقاب کروں گا۔ سکیش نے دعویٰ کیا کہ اروند کیجریوال جہاں بھی الیکشن لڑیں گے، مہاٹھگ ان کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا ہوگا۔ سکیش نے الزام لگایا کہ کیجریوال نے انہیں تمل ناڈو سے لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ دے کر لالچ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Shahjahan Sheikh Arrested: سندیشکھالی تشدد کیس: ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ گرفتار

دہلی کے وزیر اعلیٰ پر پہلے بھی لگا چکا ہے کئی الزامات

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سکیش چندر شیکھر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر کوئی الزام لگایا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار کیجریوال پر کئی الزامات لگا چکا ہے۔ مئی 2023 میں، اس نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھا تھا جس میں اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کو سجانے کے لیے کی گئی خریداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سکیش نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کیجریوال کے سرکاری گھر کے لیے مہنگے فرنیچر اور بستر کی قیمت ادا کی تھی۔ اس نے مزید کہا تھا کہ اس فرنیچر کے علاوہ وہ کراکری کے لیے بھی ادائیگی کرتا ہے۔ 15 تھالی پلیٹیں اور 20 چاندی کے گلاس اور کچھ مورتیاں خرید کر سرکاری رہائش گاہ پر پہنچائی گئیں۔ اس نے زیتون کے سبز رنگ کی 12 سیٹر ڈائننگ ٹیبل بھی خریدی تھی جس کی قیمت 45 لاکھ روپے تھی، بیڈ روم کے لیے 34 لاکھ روپے کی ڈریسنگ ٹیبل، سات آئینے، دیواری گھڑیاں اور کچھ دوسری چیزیں بھی خریدی تھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago