قومی

Delhi Satya Niketan Building Collapse: ستیہ نکیتن حادثے کے 18 گھنٹے بعد انتظامیہ حرکت میں، 6 اموات کے بعد خطرناک عمارتوں پر کارروائی، CJP لیڈر بال کرشن شکلا نے کیا کہا؟

نئی دہلی: دہلی کے ستیہ نکیتن میں پیش آئے دردناک عمارت حادثے کو تقریباً 18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ حادثے میں اب تک 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے۔ جائے حادثہ پر MCD کمشنر سنجیو کھیروار پہنچے، تاہم میڈیا کے سوالات پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔موقع پر ریسکیو آپریشن جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ NDRF، دہلی پولیس اور فائر سروس کی ٹیمیں بھاری بھرکم سلیب اور ملبہ انتہائی احتیاط سے ہٹا کر اندر پھنسے افراد کو محفوظ باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن نسبتاً سست رفتاری سے جاری ہے، کیونکہ بھاری مشینری کے ذریعے تیزی سے ملبہ ہٹانے کی صورت میں نیچے پھنسے زندہ افراد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

CJP لیڈر بال کرشن شکلا نے کیا کہا؟

کوکروچ جنتا پارٹی (CJP) کا ایک وفد ستیہ نکیتن عمارت حادثے میں زخمی افراد سے ملاقات کے لیے AIIMS ٹراما سینٹر پہنچا۔ CJP کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری بال کرشن شکلا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس پر کچھ کہنا بھی مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن خاندانوں نے اپنے بچوں کو کھویا ہے، وہی جانتے ہیں کہ آج کا دن ان کے لیے کتنا تکلیف دہ ہے۔

6 افراد کی موت، 11 کو ملبے سے نکالا گیا

ستیہ نکیتن عمارت حادثے میں اب تک 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملبے سے نکالے گئے 5 افراد کو اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا، جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک 11 افراد کو ملبے سے باہر نکال چکی ہیں۔

مالک سمیت دیگر افراد کے خلاف FIR

پولیس نے ساؤتھ کیمپس تھانے میں FIR نمبر 153/2026 درج کی ہے۔ مقدمے میں عمارت کے مالک ہری رام بنسل سمیت دیگر افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان کے خلاف BNS کی دفعات 105، 290 اور 125(a) کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ دفعہ 105 غیر ارادی قتل، دفعہ 290 عمارت کی تعمیر یا مرمت میں لاپروائی جبکہ دفعہ 125(a) ایسے لاپرواہ عمل سے متعلق ہے جس سے کسی کی جان یا سلامتی کو خطرہ پہنچے۔

گراؤنڈ فلور پر جاری تھا تعمیراتی کام

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار عمارت کو PG کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ الزام ہے کہ گراؤنڈ فلور پر تزئین و تعمیر کا کام جاری تھا۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی دوران ڈھانچہ کمزور ہونے کے باعث پوری عمارت منہدم ہوگئی۔

ساتھ والی عمارت بھی خالی کرانے کا حکم

حادثے کے بعد MCD نے عمارت نمبر 13 کو خستہ حال اور خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ رہائشیوں کو 3 دن کے اندر عمارت خالی کرنے اور اسے منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں MCD خود عمارت منہدم کرسکتی ہے اور اس کا خرچ متعلقہ شخص سے وصول کیا جائے گا۔

4 منزل سے زیادہ غیر قانونی عمارتیں سیل ہوں گی

حادثے کے بعد MCD نے 4 منزل سے زیادہ کی تمام غیر قانونی تعمیرات والی عمارتوں کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کو تعمیر ہونے دینے والے افسران کی ذمہ داری بھی طے کی جائے گی اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ملزمان کی تلاش، ملبے میں سرچ آپریشن جاری

پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جبکہ ملبے میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں انتہائی احتیاط سے ملبہ ہٹا رہی ہیں اور فی الحال ان کی اولین ترجیح کسی بھی ممکنہ زندہ شخص تک پہنچنا ہے

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

52 minutes ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

1 hour ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

2 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

2 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

3 hours ago