قومی

U.S.-India partnership in Bengaluru: امریکہ کی آزادی کے 250 سال کا جشن، ٹرمپ کی سوچ لے کر آیا ہوں، امریکی سفیر سرجیو گور نے بنگلورو میں کیا کچھ کہا؟

نئی دہلی : امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے ساتھ بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور بھی شریک ہوئے۔بنگلورو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا کہ امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونا یقیناً جشن منانے کا موقع ہے، لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انہیں ماضی کی طرف دیکھنے کے لیے بھارت نہیں بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’صدر ٹرمپ نے مجھے یہاں کام مکمل کرنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کے لیے بھیجا ہے۔‘‘گور نے کہا کہ ان کی توجہ اس بات پر ہے کہ امریکہ اور بھارت کے عام لوگوں کے لیے حقیقی نتائج سامنے آئیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعاون سے فائدہ حاصل ہو۔

گور نے بنگلورو کی تعریف کی

بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بنگلورو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پربات کرنے کے لیے بنگلورو سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی، کیونکہ یہ شہر کام کرتا ہے، چیزیں بناتا ہے اور کام کو انجام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو انتظار کرنے والا شہر نہیں ہے اور یہاں کی انتظامیہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی ہے۔گور نے مزید کہا کہ یہی جذبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں لے کر آئے ہیں۔

بھارت-امریکہ تعلقات پر کیا کہا؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نے کہا کہ ایک سفیر کی حیثیت سے انہوں نے بھی ہر روز اسی جذبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند حالات، یعنی ’ون-ون سچویشنز‘ کی مثالیں تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں TRUST فیلوشپ شروع کرنے میں مدد کرنے پر فخر ہے۔ امریکی سفیر کے مطابق یہ ایک نئی شراکت داری ہے، جس کے تحت امریکہ اور بھارت کے اعلیٰ سطح کے محققین کو ایک ساتھ لایا جارہا ہے، تاکہ وہ ان ٹیکنالوجیز پر کام کرسکیں جو اس صدی کی سمت متعین کریں گی۔انہوں نے ان شعبوں میں مصنوعی ذہانت (AI)، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم ٹیکنالوجی اور بایوٹیکنالوجی کا ذکر کیا۔

ڈی کے شیوکمار سے ملاقات

سرجیو گور نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بھارت اور امریکہ کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور کاروباری شعبوں میں تعاون کا ذکر کیا۔گور نے کہا کہ Pax Silica اور TRUST جیسی پہل کے ذریعے امریکی اور بھارتی صنعتوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا مقصد ایسے حقیقی مواقع پیدا کرنا ہے جن سے امریکہ اور بھارت، دونوں کو فائدہ پہنچے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago