قومی

ISRO to Launch NavIC Satellite on May 29 to boost Indias Navigational Requirements: اسرو 29 مئی کو NavIC سیٹلائٹ لانچ کرے گا، کیسے مضبوط ہوگا نیویگیشن سسٹم

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے نیویگیشن سیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ اسروسیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ کا اگلا ایڈیشن 29 مئی کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کرے گا۔ بھارت اس کے ذریعہ اپنے ملکی نیوی گیشن سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ‘نَیوآئی سی’ سیٹلائٹ کو ہندوستان جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی) کے ساتھ  29 مئی کو صبح 10.42 بجے لانچ کرے گا۔

واضح رہے کہ نیویگیشن سیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ کا وزن تقریباً 2232 کلو گرام ہے۔ این وی ایس دوسری جنریشن کے سیٹیلائٹس میں سے پہلا سیٹیلائٹ ہے، جسے انڈین کانسٹیلیشن کے لئے لانچ کیا جا رہا ہے۔ نیویگیشن سیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ سیٹیلائٹ کا استعمال ہندوستان اپنےعلاقائی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ‘نَیوآئی سی’ نیویگیشن سیٹلائٹ کو جی ایس ایل وی کے ذریعہ جیو سنکرونس ٹرانسفرآربٹ میں بھیجا جائے گا۔

 کیا ہے طریقہ کار

دراصل ‘نَیوآئی سی’ ایک علاقائی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم ہے۔ یہ سات سیٹیلائٹس کا ایک گروپ ہے، جو زمین کے اوپرجغرافیائی مدار میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ گراؤنڈ اسٹیشنوں کے ساتوں دن 24 گھنٹے نیٹ ورک کے ساتھ مل کرکام کرتا ہے۔ ‘نَیوآئی سی’ سیٹلائٹس میں آراین ایس ایس-1 اے، آئی آراین ایس ایس-1بی، آئی آراین ایس ایس-1سی، آراین ایس ایس-1 ڈی، آراین ایس ایس-1 ای، آراین ایس ایس-1 ایف اور آراین ایس ایس-1 جی سیٹلائٹ شامل ہیں۔ ‘نَیوآئی سی’ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اسرونے کہا کہ وہ دو خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ معیاری پوزیشن سروس ملک کے ان شہریوں کو فراہم کی جاتی ہے جو اس کے یوزرس ہیں۔ انہیں یہ اسٹینڈرڈ پوزیشن سروس فراہم کراتا ہے۔ وہیں فوج اوراسٹریٹجک مقاصد کے لئے اس سروس کا استعمال کرنے والے یوزرس کو وہ ریسٹرکٹیڈ سروس دیتا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

5 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

47 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago