بھارت ایکسپریس۔
Israel-Palestine War: اسرائیل اورحماس کے درمیان گزشتہ 10 دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس درمیان بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مارکسوادی-لینن وادی) لبریشن کے جنرل سکریٹری دیپانکربھٹا چاریہ، سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان، جے ڈی یو لیڈرکے سی تیاگی، سابق مرکزی وزیر منی شنکرایئراوربی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی فلسطین کے تئیں اظہارہمدردی دکھانے کے لئے نئی دہلی واقع اس کے سفارت خانہ پہنچے ہیں۔
جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے سی تیاگی نے اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے فلسطینی سفیرسے ملاقات کی ہے۔ کئی مختلف پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اور دیگر لیڈران تھے، ہم نے غزہ میں ہو رہے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ ہندوستانی حکومت کا پہلے سے جو موقف رہا ہے، اس کی بنیاد پراور اقوام متحدہ کے ریزولیشن پر امن قائم ہونا چاہئے۔ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، ہم موجودہ اسرائیلی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینی سفیر نے ہمیں وہاں کی صورتحال بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھوں لوگ بے گھرہوگئے ہیں۔ بجلی پانی کاٹ دیا گیا ہے اوراسپتالوں میں لوگ بھوکوں مر رہے ہیں۔
دیپانکربھٹا چاریہ نے نیوزایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اتحاد اورتشویش ظاہرکرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو۔ دراصل، فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس نے 7 اکتوبرکی صبح اسرائیل پرراکٹ حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم جنگ میں ہیں اوراسے جیتیں گے۔
اسرائیلی حملے میں 2,670 فلسطینی جاں بحق
غزہ میڈیا کے مطابق، فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ القدس اسپتال کے پاس پانچ ہوائی حملے کئے گئے۔ اسرائیل نے اسپتال کو خالی کرنے کے لئے ہفتہ کے روزدوپہرتک کا وقت دیا تھا، جسے ریڈ کریسںٹ نے یہ کہتے ہوئے قبول نہیں کیا کہ یہ حکم ماننا ناممکن ہے۔ غزہ وزارت صحت نے کہا کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے 2,670 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں اور 9,600 زخمی ہوئے ہیں، جو 2014 کے غزہ جنگ سے بھی زیادہ ہے، جو 6 ہفتے سے زیادہ وقت تک چلا تھا۔ یہ دونوں فریق کے لئے پانچ غزہ جنگ میں سے اسے سب سے خطرناک جنگ بتایا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…