قومی

Israel Palestine Conflict: فلسطین کی حمایت کرنے والے یوپی پولیس کے کانسٹبل کو معطل کردیا گیا، وزیراعلیٰ یوگی نے دیا تھا بڑا حکم

UP Police constable Suspend for support Palestine: اسرائیل اورفلسطین کے درمیان چل رہی خطرناک جنگ کے معاملے میں گزشتہ دنوں یوپی پولیس میں تعینات ایک کانسٹبل کو فلسطین کی حمایت کرنے پرمعطل کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانسٹبل سہیل انصاری نے فلسطین کی حمایت میں چندہ جمع کرنے کی پہل کی تھی، جسے لے کرسوشل میڈیا پر ہوئی جم کر گرما گرمی کے بعد یوپی پولیس اس سپاہی کی تلاش اورمعاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی تھی۔ اب اسی معاملے میں یوپی پولیس نے اتوارکے روز کارروائی کرتے ہوئے لکھیم پورکھیری میں تعینات سپاہی سہیل انصاری پرایکشن لے لیا، جس کے سبب یوپی پولیس نے معاملے میں قصوروارسپاہی کو معطل کردیا ہے۔

وائرل پوسٹ کے معاملے کی جانچ کر رہی تھی یوپی پولیس

خبروں کے مطابق، یوپی پولس کے کانسٹبل سہیل انصاری کی فیس بک پوسٹ پرفلسطین کی حمایت میں کیا گیا پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد یوپی پولیس افسران کے محکمہ میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملے کی جانچ شروع کی گئی۔ اس معاملے میں ایس پی نے جانچ کی ذمہ داری ایڈیشنل ایس پی کو سونپی تھی اور جانچ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ معاملے کے 4 دن بعد جانچ میں سپاہی پرالزام درست ثابت پایا گیا، جس کے بعد ملزم سپاہی کو معطل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کانسٹبل سہیل انصاری بریلی ضلع کا رہنے والا ہے اورلکھیم پورکھیری پولیس لائن میں تعینات تھا۔

 یوگی آدتیہ ناتھ نے دیا یہ سخت حکم

قابل ذکرہے کہ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یوپی کے سبھی ضلع افسران اورپولیس کمشنروں/ سینئرپولیس سپرنٹنڈنٹ/پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازعہ پرخاص حکم جاری کیا تھا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ سبھی پولیس کپتان اپنے علاقے میں الگ الگ مذہبی رہنماؤں سے فوری اثرسے بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں ہندوستانی حکومت کے خیالات کے خلاف ریاست کے اندرکسی طرح کی سرگرمی قبول نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس موضوع سے متعلق سوشل میڈیا پرتبصرہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کے لئے افسران کو سخت احکامات دیئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

22 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

26 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

45 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago