قومی

Israel Strikes Gaza: اسرائیل نے غزہ کے اسپتال پرکیا خطرناک حملہ، صحافی اور معصوم شہری ہلاک، مسلم ممالک ہوئے برہم، کردیا یہ بڑا مطالبہ

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو اب بھی دنیا دیکھ رہی ہے اوربنجامن نیتن یاہوکی فوج عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج  نے خان یونس کے سب سے بڑے اسپتال الناصرہاسپٹل پر فضائی حملہ کردیا، جس میں 5 صحافیوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔  اسلامی تعاون تنظیم یا آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے لیڈران نے بھی اسرائیل کی بزدلانہ حرکتوں کی مذمت کی ہے اور اس کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل  مسلسل اس طرح کی غیرانسانی حرکتیں کرتا رہا ہے اور پوری دنیا مذمت کرتی رہی ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے جدہ میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل کی اقوام متحدہ سے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اسپتال پراسرائیلی حملے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بنجامن نیتن یاہونے بھی دنیا کی مخالفت کے بعد افسوس کا اظہارکرتے ہوئے معافی مانگی ہے یا یہ کہا جائے کہ نیتن یاہونے گھڑیالی آنسو بہائے ہیں توغلط نہیں ہوگا۔ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ کے  اسپتالوں پرحملے کرتی رہی ہے اورنیتن یاہوکی انسانیت پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔  اس پورے معاملے سے متعلق بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب چینل کا یہ خصوصی انٹرویو دیکھ سکتے ہیں۔

اسرائیل  مسلسل اس طرح کی غیرانسانی حرکتیں کرتا رہا ہے اورپوری دنیا مذمت کرتی رہی ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے  سعودی عرب کے جدہ میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل کی اقوام متحدہ سے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اسپتال پراسرائیلی حملے پرناراضگی ظاہرکی ہے۔ بنجامن نیتن یاہونے بھی دنیا کی مخالفت کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے یا یہ کہا جائے کہ نیتن یاہو نے  گھڑیالی آنسو بہائے  ہیں توغلط نہیں ہوگا۔ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ کے  اسپتالوں  پر حملے کرتی رہی ہے اورنیتن یاہوکی انسانیت پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔ اسلامی ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ یعنی یونائیٹیڈ نیشن کی رکنیت کی شرائط کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اوآئی سی کے وزرائے خارجہ نے غزہ پراسرائیل کے قبضے اورمکمل فوجی کنٹرول کے اعلان کی مخالفت کی۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سیکورٹی کونسل سے آئندہ ماہ ستمبرمیں ایک اسپیشل سیشن منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوآئی سی نے گریٹراسرائیل کے تصورکی بھی مخالفت کی۔ اوآئی سی نے بنجامن نیتن یاہو کے  ان بیانات کواشتعال انگیزی اورممالک کی خودمختاری پرحملہ قراردیا۔ تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ علاقائی اوربین الاقوامی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق 22 ماہ سے جاری اسرائیل اورحماس کی جنگ میں کم ازکم 192 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 189 فلسطینی صحافی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں طبی پیشے  یا میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے وابستہ 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اگر مجموعی طورپربات کی جائے توغزہ میں اب تک  63 ہزار لوگ مارے گئے ہیں، جن میں 80 فیصد عام شہری ہیں۔ ساتھ ہی لاکھوں افراد بھکمری کا شکار ہیں اورانہیں علاج نہیں مل پا رہا ہے۔ آخرکاراتنی بڑی ہلاکت کے بعد بھی بنجامن نیتن یاہوخون کا پیاسا ہے اورانسانیت پوری طرح سے ختم ہوچکی ہے۔ پوری دنیا کواب اسرائیل پرنکیل کسنا چاہئے تاکہ معصوم صحافیوں اوربے گناہ شہریوں کا قتل عام روکا جاسکے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

2 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

3 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

4 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

5 hours ago