-بھارت ایکسپریس
UP Nikay Chunav: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیوپال یادو (Shivpal Yadav) نے ریزرویشن سے متعلق کہا کہ سماجوادی پارٹی اب ریزرویشن کو بچانے کے لئے سڑکوں پر جدوجہد کرے گی۔ شیو پال یادو نے ریزرویشن کے موضوع پر بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی بلدیاتی انتکابات میں دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی) کو ریزرویشن دینے کے لئے جو کمیشن اب تشکیل کی گئی ہے، اسے دو ڈھائی سال پہلے ہی تشکیل دی جانی چاہئے تھی۔
شیو پال یادو نے یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پہلے پسماندہ طبقات کے ریزرویشن اور پھر دلتوں کا ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق حکومت کی گھیرا بندی شروع کردی ہے۔
‘جدوجہد اب سڑکوں پر ہوگی’
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘سماجوادیوں نے پہلے ریزرویشن پانے کے لئے لڑائی لڑی اور اب ریزرویشن بچانے کے لئے لڑائی لڑنی پڑے گی۔ اب جدوجہد سڑکوں پر ہوگی’۔ حکومت نے کمیشن بناکر وقت پر ریزرویشن نافذ کرنے کے وقت پرالیکشن کرانا چاہئے تھا، لیکن حکومت پسماندہ طبقات کا ریزرویشن ختم کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے پہلے پسماندہ طبقات کا ریزرویشن اور پھر دلتوں کا ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IMF: گزشتہ سال عالمی معیشت کا تقریباً تیسرا حصہ کساد بازاری کی لپیٹ میں رہے گا
‘ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے کمیشن کی تشکیل’
اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سماجوادی پارٹی مسلسل ریزرویشن کے موضوع پر حکومت کو گھیرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ریاست میں شہری مقامی بلدیاتی انتخابات سے پہلے حکومت نے گزشتہ بدھ کے روز دیگرپسماندہ طبقات کو ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے پانچ رکنی پسماندہ طبقات کمیشن کی تشکیل کی ہے۔ اس کمیشن کی صدارت ریٹائرڈ جج رام اوتار سنگھ کریں گے۔ محکمہ شہری ترقیات کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیشن کی مدت چیئرمین اور اراکین کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے چھ ماہ کے لئے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Suryanagari Express: راجستھان میں سوریہ نگری ایکسپریس کے 14 ڈبے پٹری سے اترے، 24مسافر زخمی
‘شیو پال یادو نے حکومت کو دی وارننگ’
شیو پال سنگھ یادو نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے سماجوادیوں اور عوامی نمائندوں کا استحصال پورے ملک میں ہو رہا ہے اور جھوٹے مقدمے لگاکر جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے، یہ استحصال ہم کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2024 میں سماجوادی لوگ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کردیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…