قومی

Iranian embassy in India: آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد بھارت میں ایرانی سفارت خانے کا پرچم سرنگوں، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد ملک میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران کے مقدس مقام امام رضا درگاہ پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے، جبکہ بھارت میں قائم ایرانی سفارت خانے میں قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔ بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی حکومت کی جانب سے کیے گئے ’’سفاکانہ اور مجرمانہ حملوں‘‘ کے بعد آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ سفارت خانے نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس کھلے جرم کی سخت مذمت کرے اور قانون کی خلاف ورزی اور جارحیت کے سامنے خاموش نہ رہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ’’ناقابل معافی جرم‘‘ کے سنگین نتائج کے ذمہ دار براہ راست امریکی حکومت اور اسرائیلی حکومت ہوں گی اور انہیں اس کے تمام نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ایران کا عزم اور انتباہ

ایرانی بیان کے مطابق ایران اپنی طاقت، حوصلے اور پختہ عزم کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہے گا اور ملکی معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کے بعد ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل کو جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری اور خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا: ’’امریکیوں نے ایرانی عوام کے دل میں خنجر گھونپا ہے اور ہم ان کے دل میں خنجر گھونپیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی اور امریکہ و اسرائیل یہ نہ سمجھیں کہ وہ حملہ کر کے بچ نکلیں گے۔

عبوری قیادت کا قیام

علی لاریجانی نے کہا کہ صدر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک عبوری قیادت کا ڈھانچہ جلد قائم کیا جائے گا۔ ایران نے خطے کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’’یہ بات ہمیشہ کے لیے واضح ہو جانی چاہیے کہ امریکہ ایران کو ڈرا یا دھمکا نہیں سکتا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

10 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

46 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago