قومی

PM Modi Attack On Congress In Puducherry: وزیراعظم مودی کا پوڈوچیری میں کانگریس اور ڈی ایم کے پر نشانہ، ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے پر زور

پوڈوچیری، یکم مارچ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو پوڈوچیری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں پوڈوچیری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ اب ڈبل انجن حکومت کی ترقیاتی کاموں کا جشن منانا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر 2,700 کروڑ روپے سے زائد کی متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مرکز کی پالیسی کا مقصد شہری اور دیہی دونوں سطحوں پر انفراسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

کانگریس اور ڈی ایم کے پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، “ڈبل انجن حکومت کے مثبت اقدامات کا جشن منانا اہم ہے، لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ پہلے حالات کیسے تھے۔ کانگریس اور ڈی ایم کے کے دور میں پوڈوچیری کے عوام نے شدید مشکلات جھیلی۔ وہ سال سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی، جرائم اور غریبوں کی تکالیف سے بھرا ہوا تھا۔ راشن کی دکانوں میں چاول نہیں ملتے تھے، تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جاتی تھیں اور سڑکوں پر گنڈوں اور ڈرگ مافیا کا راج تھا”۔ انہوں نے مزید کہا، “کانگریس نے پوڈوچیری کو دہلی میں بیٹھے ایک خاندان کا اے ٹی ایم بنا دیا تھا اور جب ڈی ایم کے کی بات آتی ہے تو آپ تمل ناڈو میں جاری گھوٹالوں کی طویل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ یہ دونوں جماعتیں پوڈوچیری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔ اب وہی طاقتیں دوبارہ اقتدار کی خواہاں ہیں۔ کیا پوڈوچیری کو بدعنوانی اور جرائم کے اس دور میں واپس جانا چاہیے؟ مجھے یقین ہے کہ پوڈوچیری کے لوگ ایسا نہیں چاہتے”۔

وزیراعظم نے پوڈوچیری کے سیاحت کے شعبے کو ریاست کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا، “ویک اینڈ ڈیسٹینیشن کے طور پر یہ پہلے ہی ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ ٹرینیں اور پروازیں ہمیشہ بھری رہتی ہیں۔ یہ سب پوڈوچیری کے عوام کی محبت کی وجہ سے ہے۔ ہم روحانی سیاحت، ماحولیاتی سیاحت اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں”۔ صحت کے شعبے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، “جب تک انسانی وسائل صحت مند رہیں گے، تب تک ملک ترقی کر سکتا ہے۔ صحت کی سہولیات سب کے لیے قابلِ رسائی، دستیاب اور معقول قیمت پر ہونی چاہئیں”۔ انہوں نے کہا کہ پوڈوچیری کے کسی بھی شہری کو علاج کے لیے دور دراز کا سفر کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوڈوچیری ایک میڈیکل ٹورزم ہب بن سکتا ہے کیونکہ یہاں پہلے سے نو میڈیکل کالجز موجود ہیں، جو ریاست کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلا سکتے ہیں۔ پولیٹیکل مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اس خطاب کا مقصد نہ صرف کانگریس اور ڈی ایم کے کی پچھلی کارکردگی پر روشنی ڈالنا ہے بلکہ عوام کو موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے اقدامات سے بھی آگاہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام ریاستی ترقی کے سفر اور ڈبل انجن حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ثابت ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

5 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

9 minutes ago

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

40 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

1 hour ago