بھارت ایکسپریس۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹرحادثے میں انتقال ہوگیا ہے۔ اس پرہندوستانی حکومت کی طرف سے ملک میں 21 مئی کوایک دن کے ریاستی سوگ منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اشخاص کے احترام میں بھارت سرکارنے فیصلہ کیا ہے کہ 21 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک دن کا ریاستی سوگ رہے گا۔ اس دن پورے ہندوستان میں ان سبھی عمارتوں پرقومی پرچم آدھا جھکے رہے گا، جہاں قومی پرچم مستقل طورپرلہرایا جاتا ہے اوراس دن کوئی سرکاری جشن بھی نہیں منایا جائے گا۔
دراصل، ایران کے صدرابراہیم رئیسی اتوار(19 مئی) کوآذربائیجان کے صدرالہام الیییوکے ساتھ ایک باندھ کے افتتاح کے لئے جارہے تھے۔ اس دوران ان کا ہیلی کاپٹرتباہ ہوگیا۔ حالانکہ ان کے قافلے میں سواردوہیلی کاپٹراپنے مقام تک محفوظ پہنچے۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی ایران کے سیکورٹی اہلکاراوربچاؤافسران کی ٹیم کو جائے حادثہ پرروانہ کیا۔
صدرسمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے
ایران کے شمال مغربی حصے کے پہاڑی علاقے میں بڑے پیمانے پرریسکیومہم شروع کی گئی، لیکن اتوارکی دیر رات تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل پایا۔ حالانکہ پیر(20 مئی) صبح ایران نے صدرابراہیم رئیسی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ایران نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرمیں سوارصدرابراہیم رئیسی سمیت 9 لوگوں کی اس حادثے میں موت ہوگئی۔ خراب موسم کوحادثے کے پیچھے کی وجہ مانا جا رہا ہے۔
وزیراعظم مودی کا اظہارافسوس
وہیں، صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پروزیراعظم نریندرمودی نے افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی کے المناک انتقال پرگہرا دکھ اورصدمہ ہوا ہے۔ ہندوستان اورایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اورایرانی عوام سے میری تعزیت۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…