انڈین ریلوے نے مالی سال 2024-25 میں 1,465.371 ملین ٹن (MT) مال برداری کی ہے، جو کہ 2023-24 کے 1,443.166 MT سے زیادہ ہے۔ وزارت ریلوے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے 2027 کے لیے اس سے بھی بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزارت نے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’انڈین ریلوے 3,000 MT مال برداری کے اپنے عظیم ہدف کی طرف مسلسل ترقی کر رہی ہے، جس نے مالی سال 2024-25 میں 1,465.371 MT کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گذشتہ 11 سالوں میں مال بردار اور مسافر ٹرینوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ملک بھر میں 34,000 کلومیٹر سے زیادہ نئے ریلوے ٹریک بچھائے گئے ہیں۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ریلوے نے مالی سال 2024-25 (جنوری تک) انجنوں، کوچوں اور ایکسل مینوفیکچرنگ میں پیداوار کے بہترین اعداد و شمار درج کیے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’آئی آر (انڈین ریلوے) نے کوچز، انجنوں، پہیوں اور ایکسل کی تیاری میں مسلسل ترقی کی ہے۔ 2023-24 کے مالی سال کے دوران 1.98 لاکھ پہیے تیار کیے گئے تھے، جو اب 2024-25 کے مالی سال کے دوران جنوری 2025 تک بڑھ کر 2.43 لاکھ ہو گئے ہیں۔ یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔‘‘
لوکوموٹیو پروڈکشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ریلوے اشونی ویشنو نے مزید کہا کہ 2023-24 کے دوران تیار کیے گئے 1,235 انجنوں کے مقابلے، ریلوے نے 2024-25 جنوری تک 1,346 لوکوموٹیوز تیار کیے ہیں، جو کہ 9 فیصد اضافے کی نشان دہی کرتا ہے۔ وہیں 2023-24 میں 5,169 کوچز تیار کیے گئے تھے، جب کہ 2024-25 میں ان کی تعداد بڑھ کر 8,805 ہو گئی ہے۔ یعنی 12 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
وزار نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایکسل کی پیداوار 2024-25 میں 77,636 یونٹس سے 83,275 یونٹس تک 7 فیصد بڑھ گئی ہے۔ وہیں پچھلی ایک دہائی میں ریلوے نے خواتین لوکو پائلٹس میں پانچ گنا اضافہ درج کیا ہے۔ 2014 میں صرف 371 خواتین لوکو پائلٹس تھیں، جب کہ 2024 میں 1,828 لوکوپائلٹس سروس میں تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…